کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 دسمبر کو کرے گا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 دسمبر بروز منگل کو سٹیٹ بینک پاکستان کراچی میں ہوگا، مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے 12 دسمبر کو ہی پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کر دیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی کا اعلان متوقع ہے جبکہ شرح سود میں 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کم ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































