لاہور: اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹِ گرفتاری منسوخ ہوئے، عدالت نے لیگی رہنما کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لئے۔
یہ بھی پڑھیں:دوسروں پر دہشتگردی کے مقدمات بنانیوالا خود 9 مئی کا مجرم ہے: مریم اورنگزیب
عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































