سیاسی بلنڈر پی ٹی آئی کو میچ سے باہر کر دے گا؟

اسلام آباد: تحریک انصاف نے اپنی قیادت کیلئے جس طریقے سے گوہرِ نایاب کا انتخاب کیا اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے، تحریک انصاف ایک ایسا بلنڈر کر چکی ہے جس کا خمیازہ اسے بڑے سیاسی نقصان کی صورت میں اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت کیخلاف مختلف ادوار میں جب پارٹی فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس سامنے آئے تو انہیں سنجیدہ نہیں لیا گیا اور ان دونوں کیسز کے فیصلے پی ٹی آئی کیخلاف آئے، ان میں سے ایک کیس کے نتیجے میں تو کپتان کو اپنی ٹیم کی سربراہی سے ہاتھ دھونا پڑ گئے، انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی دکھائی دیتا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 176 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں اور ان میں جماعت اسلامی سمیت صرف چند ایک جماعتیں ایسی ہیں جہاں انٹرا پارٹی انتخابات باقاعدہ جمہوری انداز میں ہوتے ہیں، باقی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کی ہدایات اور الیکشن ایکٹ کے تقاضے پورے کرنے کیلئے محض ایک دکھاوا ہوتے ہیں۔
عام طور پر سیاسی جماعتیں بلامقابلہ انتخابات کا نتیجہ اپنے پارٹی لیٹر ہیڈ پر چھاپ کر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروا دیتی ہیں اور الیکشن کمیشن انہیں تسلیم کر لیتا ہے، عام طور پر ان انتخابات کو پارٹی اراکین کی جانب سے چیلنج بھی نہیں کیا جاتا، مگر ان تمام سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر الیکشن کمیشن آخر تحریک انصاف کے پیچھے ہی کیوں پڑ گیا؟ جون 2021ء یعنی پارٹی انتخابات کی ڈیڈ لائن سے لے کر اب تک کے واقعات کو دیکھیں تو اس کی ذمہ دار خود تحریک انصاف دکھائی دیتی ہے۔
الیکشن ایکٹ کا سیکشن 208 کہتا ہے کہ کسی بھی جماعت کے وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح کے عہدیدار پارٹی آئین کے مطابق منتخب ہوں گے، سیکشن 208 کی ذیلی شق دو انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے مستقبل میں مشکلات کا پہاڑ ثابت ہوگی، یہ شق کہتی ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ہر رکن کو پارٹی آئین کے مطابق کسی بھی پارٹی عہدے کیلئے الیکشن لڑنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے، اسی سیکشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سیاسی جماعت مقررہ وقت میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہتی ہے تو الیکشن کمیشن اسے اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرے گا۔
الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 میں کہا گیا ہے کہ اگر سیاسی جماعت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہتی ہے تو اسے اظہار ِوجوہ کا نوٹس جاری کر کے پوچھا جائے گا کہ انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے کیوں نہ اسے نا اہل قرار دیا جائے؟ قانون کہتا ہے کہ اگر سیاسی جماعت پھر بھی ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اسے سماعت کا موقع دیئے جانے کے بعد قومی ، صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی نشان کے حصول کیلئے نا اہل قرار دیا جائے گا، یہ نا اہلی آنے والے الیکشن تک ہو گی۔
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2017ء میں ہوئے جن میں پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے عہدیداروں کو چنا گیا، ان عہدیداروں کی مدت 13 جون 2021ء کو ختم ہوگئی ، تحریک انصاف نے مدت ختم ہونے کے ایک سال بعد بھی انتخابات نہ کروائے مگر الیکشن کمیشن نے ایک سال کی توسیع کیساتھ جون 2022ء تک انتخابات کرانے کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی، تحریک انصاف نے 8 جون 2022ء کو اپنے پارٹی آئین میں اچانک اور غیر ضروری ترمیم کرتے ہوئے انتخابی طریقہ کار بدلا اور 10 جون 2022ء کو انتخابات کروا کر الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کروا دی۔
الیکشن کمیشن نے ان انتخابات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم شدہ پارٹی آئین تو کمیشن میں پیش ہی نہیں کیا گیا اور انتخابات کروا دیئے گئے، اس کے بعد تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترامیم واپس لیتے ہوئے ایک نیا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا جسے الیکشن کمیشن نے 23 نومبر 2023 ء کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارتی انتخابات مشکوک اور غیر شفاف تھے، بیس روز کے اندر نئے انتخابات شفاف طریقے سے کرائے جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو جماعت بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہو جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے طریقہ کار نے ان کی شفافیت پر بہت سے شکوک و شبہات پیدا کر دیئے، یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب سابق وزیر اعظم توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت اور پارٹی سربراہی کیلئے نا اہل ہو چکے تھے، جس کے باعث ان کا پارٹی چیئرمین شپ کیلئے حصہ لینا پارٹی کو آئندہ عام انتخابات سے باہر کر سکتا تھا، بیرسٹر گوہر خان کو تحریک انصاف کی سربراہی کیلئے نامزد کر دیا گیا، تحریک انصاف کیلئے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا چیئرمین منتخب کروانا کوئی مشکل کام نہیں تھا مگر ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی غیر ضروری شکو ک و شبہات اور تنازعات پیدا کر دیئے گئے۔
ان انتخابات کیلئے نہ تو پارٹی اراکین کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا نہ ہی پولنگ کے مقام کا اعلان کیا گیا، دو دسمبر یعنی پولنگ ڈے پر صبح سویرے خبر آئی کہ بیرسٹر گوہر سمیت دیگر قیادت بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہے، تحریک انصاف کیلئے گزشتہ ایک دہائی سے درد سر بنے رہنے والے اکبر ایس بابر میدان میں آئے اور انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا، اکبر ایس بابر کے علاوہ دیگر ناراض پارٹی کارکن بھی ان انتخابات کو چیلنج کر چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواستوں میں کہا گیا کہ انتخابات کیلئے نہ تو قواعد کے مطابق شیڈول جاری ہوا نہ ہی کاغذات ِنامزدگی کا وقت اور طریقہ کار بتایا گیا تھا، انٹرا پارٹی انتخابات کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے انہوں نے بلے کے نشان کا استعمال روکنے کی استدعا کی ہے۔
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان کا مستقبل کیا ہوگا، اس کا اندازہ الیکشن ایکٹ کی مذکورہ بالا شقیں اور الیکشن کمیشن کا 23 نومبر کا فیصلہ پڑھنے کے بعد لگایا جا سکتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کو ثابت کرنا ہو گا کہ اس نے پارٹی اراکین کو الیکشن لڑنے کے یکساں مواقع فراہم کئے اور اس کے انتخابات شفاف تھے، بصورت دیگر اسے آئندہ عام انتخابات میں بلے کے انتخابی نشان سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں، تحریک انصاف جو پہلے ہی اپنی قیادت سے محروم ہو چکی ہے اور ملک بھر میں قانون دانوں کو بلے کے انتخابی نشان کے ساتھ سیاسی میدان میں اتارنے کیلئے پر تول رہی ہے، بلے کا نشان کھونا اسے بڑے میچ سے باہر کر دے گا۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان