کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 941 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 62 ہزار 632 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































