کراچی: ایک بیٹے کی تین مائیں ، نادرا کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ، خاتون نے نادرا کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ۔
سندھ ہائیکورٹ میں نوجوان عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نادراریکارڈکےمطابق 17 سالہ نوجوان عمررضا کی تین مائیں ہیں، نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایک جگہ دادی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں والدہ ہے، نادراریکارڈ میں نوجوان کی تین ماؤں کےاندراج کی وجہ سےمستقبل میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔
عدالت نے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔









































