غزہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی اسرائیل کی جانب سے براق سکول میں کی جانے والی بمباری سے شہید ہو گئی۔
روی ہمام ہانیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، حماس کے ذرائع نے اسماعیل ہانیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کر دی، براق سکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں، بمباری سے فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے، حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے جبکہ اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































