غزہ کے ہسپتالوں اور کیمپوں پراسرائیلی حملے جاری ، شہدا کی تعداد 11ہزار سے تجاوز

غزہ 🙁 ویب ڈیسک ) غزہ میں جارحیت 36ویں روز میں داخل ہوگئی ، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنالیا، صہیونی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کے 4 ہسپتالوں کا گھیراؤ کرلیا، شفا ، العودہ، القدس اور انڈونیشیا ہسپتال کے اطراف بمباری کی گئی جبکہ النصر چلڈرن اسپتال اور غزہ بلڈ بنک پر بھی بم برسا دئیے ۔
ظالم فوج نے اقوام متحدہ کے سکول اور شمالی غزہ سے انخلا کیلئے نکلنے والے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ، اسرائیلی بمباری میں مزید 266 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ، صیہونی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 78 ہوگئی، شہدا میں 4 ہزار 880 بچے اور 3ہزارسے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ 32 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔
غزہ کی پٹی میں القدس ہسپتال پر اسرائیلی سنائپرز کی فائرنگ کے بعد فلسطینی ہلال احمر نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے القدس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ پر بھی فائرنگ کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی مزید 19 فلسطینیوں کو شہید کردیا، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے 35 میں سے 18 ہسپتال مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی بھی اسرائیلی بمباری سے شہید
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کواس وقت زمین پر جہنم بنادیا گیا ہے ۔
خیال رہے جمعہ کی علی الصبح سے ہی اسرائیلی فورسز شمالی غزہ کی پٹی کے ان ہسپتالوں میں موجود شہریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ انہیں جنوب کی طرف دھکیل کر اپنی زمینی دراندازی مکمل کی جا سکے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بارہا دھمکی دی ہے کہ وہ ان ہسپتالوں کے آس پاس بمباری کرے گا جہاں حالیہ عرصے کے دوران بمباری سے بھاگنے والے ہزاروں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔
دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے ، عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان قطر میں جاری کئی دن کے مذاکرات کے بعد قیدیوں کا تبادلہ طے پا گیا ہے، اسرائیل کے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے بدلے میں حماس 100 یرغمالیوں کورہا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی ولی عہد کا غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے بعد اس کی سکیورٹی کا کنٹرول اسرائیلی فورسز سنبھال لے گی اور حماس کیخلاف لڑائی جاری رہے گی ۔
واضح رہے محصور غزہ کی پٹی کے 24 لاکھ باشندوں میں لگ بھگ 16 لاکھ افراد حالیہ عرصے کے دوران اسرائیل کے پرتشدد حملوں اور بمباری سے فرار ہو کر مصر کے قریب جنوبی علاقوں میں نقل مکانی کر گئے ہیں۔
سات اکتوبر کو شروع اس جنگ میں 1400 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، اسرائیلی حکام کے مطابق حماس نے 240 اسرائیلیوں اور غیر ملکیوں کو یرغمال بھی بنایا۔
27 اکتوبر کو اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائی بھی شروع کر رکھی ہے۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان