لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں 129 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پولیس آج بھی عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کر سکی۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 129 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔
جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































