نیویارک: سابق امریکی صدر باراک اوباما غزہ میں جاری نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف بول پڑے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا ہے کہ حماس نے جو کچھ کیا وہ خوفناک تھا اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے اور سچ تو یہ ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور ایمبولینسوں پر اندھا دھند بمباری کی جا رہی ہے۔
سابق امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں مرنے والے فلسطینیوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپ تنازع حل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پوری سچائی کو اپنانا ہو گا اور پھر آپ کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ کسی کے ہاتھ صاف نہیں ہم سب کسی نہ کسی حد تک جنگ میں شریک ہیں۔
سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…








































