غزہ پراسرائیلی حملوں میں تیزی ، حماس کا ’شدید لڑائی‘ لڑنے کا دعویٰ

غزہ : (ویب ڈیسک ) غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی افواج کی جانب سے بمباری میں تیزی آگئی ہے جبکہ حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔
انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبات، عالمی سطح پر غم و غصہ اور غزہ میں یرغمالیوں کو لاحق ممکنہ خطرے کے باوجود، اسرائیل نے حماس کے خلاف جنگ کو مزید بڑھا دیا ہے۔
نہتے شہریوں پر اسرائیلی زمینی ، فضائی اور بحری محاذ پرمسلسل حملے جاری ہیں ، اندھادھند بمباری کے باعث ہر طرف تباہی ہے، رہائشی عمارتیں ، سکول ، ہسپتال اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دیرالبلا کی مسجد بلال بن رباح شہید ہوگئی ، مسجد کے ساتھ بے گھروں کی پناہ گاہ بنے مکانات بھی کھنڈر بن گئے، اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کے قریب بم برسا دیے، القدس ہسپتال کی جانب آنے والے راستوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
دل دہلا دینے والے مناظر میں ایک روز کے بچے سمیت 3600 سے زائد بچے، 1800سے زائد خواتین شہید ہوگئےجبکہ 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :برتھ سرٹیفکیٹ سے قبل ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری،اسرائیلی بمباری میں ایک دن کا بچہ بھی شہید
اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی شروع کی، جسے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کی بیخ کنی کا دوسرا مرحلہ قرار دیا ہے ۔
اسرائیل نے غزہ میں مزید فوجی دستے بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزید فوجی دستے غزہ میں موجود اپنی فورسز کی مدد کریں گے، غزہ میں زمینی کارروائیوں اور افواج کی تعداد کو بڑھا رہے ہیں، زمینی کارروائی میں ہماری افواج کیلئے بھی خطرات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :غزہ لہو لہو : اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، فلسطینی شہداء کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز
ادھر 24 گھنٹوں میں حماس کےچارسو پچاس ٹھکانوں کونشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے ، حماس کی جانب سے فوجی ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹوں پرمیزائل داغے گئے ہیں ۔
حماس کے اعلیٰ عہدیدار موسیٰ ابو مرزوق نے اتوار کو جاری بیان میں مصر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غزہ میں امداد کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کا غزہ میں مزید تازہ دم فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ
گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں فوری اور زیادہ امدادی سامان پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتوار کے روز خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، انہوں نے خونریزی کے “ڈراؤنے خواب” کو ختم کرنے کے لیے ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
گوتریس نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، دنیا ہماری نگرانی میں ایک انسانی تباہی کا مشاہدہ کر رہی ہے، 20 لاکھ سے زائد افراد زندگی کی بنیادی ضروریات خوراک، پانی، پناہ گاہ، اور طبی ضروریات سے محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا حماس اور اسرائیل سے یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ
اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج بھی جاری ہے ، بھارتی ریاست کیرالہ میں فلسطینی عوام اسے اظہار یکجہتی کےلیے مظاہرہ کیا گیا جبکہ شرکاء کی مودی اور اسرائیلی حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔
جرمنی کے شہر برلن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے عوام سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بڑا اجتماع ، جہاں مظاہرین نے اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ، جاپان اور بیلجیئم میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جاری آپریشن کی آڑ میں طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچے شہید ہورہے ہیں ۔

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس