کراچی: محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ’’تیج‘‘ کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ مومیات کے مطابق طوفان آگے بڑھنے کے بعد انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا، طوفان عمان سے 380 اور یمن سے 290 کلو میٹرکے فاصلے پرموجود ہے، طوفان گوادر سے1550 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا طوفان کے مرکزمیں 170سے 190 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤوں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کررہی ہے، طوفان کے گرد لہریں 45 فٹ تک بلند ہورہی ہیں، طوفان آج دوپہر تک اسی شدت کے ساتھ شمال مغرب کی جانب آگے بڑھے گا۔









































