اسرائیلی جارحیت : ہسپتال،عبادت گاہیں غیرمحفوظ، شہداکی تعداد 4 ہزار سے متجاوز

مقبوضہ بیت المقدس: ( ویب ڈیسک ) اسرائیل نے جنگی جرائم کومعمول بنالیا، جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کا نہتے فلسطینیوں پرظلم و ستم جاری ہے، تباہ کن بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
7 اکتوبر کو شروع ہونیوالی جنگ 15 ویں روز میں داخل ہوگئی، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں ہر طرف تباہی و بربادی کا عالم ہے ، بجلی ، پانی، ایندھن سمیت بنیادی سامان ختم ہوچکا ہے ۔
اسرائیل نے شہری آبادیوں، ہسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نہ بخشا ، غزہ کے قدیم ترین گرجا گھر پر بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں چرچ میں پناہ لینے والے 18 فلسطینی شہید ہوگئے، مسلسل بمباری کے ساتھ ساتھ غزہ کی ہر طرح سے کی گئی ناکہ بندی کےباعث وہاں کے شہری دہری مشکلات میں مبتلا ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنے پانچ سکول خالی کر دے، تنظیم نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ادارے کی سہولیات اب محفوظ نہیں ہیں ، یہ تمام سکول القدس ہسپتال کے قریب غزہ شہر میں ہیں۔
ادھر غزہ کے ہسپتالوں میں بجلی غائب ہے جبکہ ایندھن ختم ہونے پر جنریٹر بھی بند ہوگئے، ہسپتالوں کا عملہ موبائل فون کی ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کرنے پر مجبور ہوگیا۔
دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے ایک اور ہسپتال پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے، اسرائیل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ القدس ہسپتال کو فوری خالی کر دیا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق القدس ہسپتال جس پر اسرائیلی فضائیہ بمباری کرنے کی تیاری کر چکی ہے 400 مریض اور زخمی فلسطینی ہیں، جبکہ بمباری سے بے گھر ہو جانے والے 12000 فلسطینیوں کو الگ سے پناہ دی گئی ہے ، یہ ہسپتال غزہ کے شمالی حصے میں واقع ہے۔
ہلال احمر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بتا دیا ہے گیا ہے کہ القدس ہسپتال میں داخل کیے گیے زخمی اور مریض اس وقت سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہے، وجہ ادویات اور دیگر طبی ضروریات کی عدم دستیابی جبکہ زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہے۔
اس سے پہلے الاہلی المعمدانی ہسپتال کو اسرائیلی بمباری سے زخمیوں ، مریضوں اور ڈاکٹروں سمیت ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :غزہ میں امداد پہنچائی اور وہاں سے نقل مکانی کو روکا جائے: السیسی اور اردگان
اسرائیلی فوج کی جانب سے شیبا فارمز سے متصل جنوبی لبنان پر بھی گولہ باری کی گئی جبکہ امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی حمایت ملنے کے بعد کسی بھی وقت غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کا بھی امکان پیدا ہو گیا ہے۔
تاہم خبررساں اداروں کے مطابق امریکی صدر بائیڈن چاہتے ہیں کہ اسرائیل مزید یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کی پٹی پر اپنے ممکنہ زمینی حملے کو ملتوی کر دے۔
حماس نے گزشتہ روز دو امریکی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے اور مزید شہری قیدیوں کو رہا کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری جاری ہے۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظم حماس کے سینیئر رہنما خالد مشعل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا، حماس کے پاس متعدد اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں، اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیل میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کی اتھارٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف من مانی اور تعزیری اقدامات نافذ کردئیے ہیں، قیدیوں کے ساتھ ایسا بدتر سلوک کیا جارہا جس کی مثال 1967 کے بعد سے کبھی اسرائیلوں میں نہیں دیکھی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :حماس نے یرغمال بنائی گئی دو امریکی خواتین کو رہا کر دیا
دوسری طرف مصر کے راستے پہنچنے والی امدادی سامان کی کھیپ غزہ منتقل کرنے کی تیاری جاری ہے، توقع ہے کہ آج سے امدادی قافلوں کو غزہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔
گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ پہلی کھیپ “ہفتے ” سے جلد از جلد داخل ہونا شروع ہو سکتی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم تمام فریقوں مصر، اسرائیل اور امریکا کے ساتھ مل کر فعال طور پر کام کر رہے ہیں، تاکہ یہ ٹرک جلد از جلد حرکت میں آئیں ، فلسطینیوں کی طرف “ایندھن کا دستیاب ہونا ضروری ہے” تاکہ غزہ کے رہائشیوں میں امداد تقسیم کی جا سکے۔
تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے 20 امدادی ٹرکوں کی اجازت کو سمندر میں قطرہ قرار دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے امدادی سامان غزہ پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے خلیجی تعاون کونسل کے ممبر ممالک اور آسیان میں شامل ملکوں نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، انسانی حقوق کی یہ بدترین خلاف ورزی اسرائیل کی مسلسل بمباری اور غزہ کے سخت فوجی محاصرے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
مشترکہ بیان میں غزہ کے مکینوں تک بنیادی اشیائے ضروریہ پہنچانے اور محاضرہ ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے جسٹن ٹروڈو کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈین وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اسرائیل، مغربی کنارے اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی ولی عہد نے غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پرنقل مکانی کی پالیسی مسترد کردی
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے عرب اور مسلم دنیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب مارچ کیا جائے تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو صیہونی جارحیت سے بچایا جائے۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ میں ’کامیابی حاصل کرنے تک لڑائی‘ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے، اور اپنی فوج کی جانب سے بمباری اور متوقع حملے نہ روکنے کا عندیہ دیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دو مغوی واپس گھر پہنچ چکے ہیں، ہم تمام مغویوں اور لاپتا افراد کی واپسی کی کوششیں نہیں چھوڑیں گے ، ہم اُس وقت تک لڑیں گے جب تک فتح نہ حاصل کر لیں۔

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس