کامیابی کی روشن قندیلیں

لاہور: آج دنیا کا ہر شخص کامیابی کے حصول کیلئے محنت کرتا ہے اور ناکامی سے بچنے کی تدابیر اختیار کرتا ہے، محسن انسانیت خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ نے اپنی امت کی رہنمائی فرماتے ہوئے مختصر الفاظ میں جامع ہدایات ارشاد فرمائی ہیں جنہیں سمجھ کر ابدی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور ہمیشہ ہمیشہ کی ناکامی سے بچا جاسکتا ہے، امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الایمان‘‘ میں آپ ﷺ کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ’ ’اس اُمت کی کامیابی کی بنیادی چیزیں یقین کرنا اور دنیا سے بے رغبتی ہے اور اس اُمت کی بربادی کی بنیاد دو چیزوں پر ہے اور وہ بخل اور لمبی امیدیں ہیں‘‘۔
اس میں پہلی بات آپ ﷺ نے یہ ارشاد فرمائی کہ کامیابی کے حصول کیلئے دو راستے ہیں جو شخص ان راستوں پر چلے گا یقیناً وہ کامیاب ہوگا ان میں پہلا راستہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل یقین کرنے کا ہے، اس راستے پر چلنے سے اس کی زندگی میں خوشی، سکھ ، چین، راحت اور سکون واطمینان نصیب ہوگا اور وہ ترقی کی تمام منزلیں آسانی سے طے کر لے گا، اس یقین کی چند اہم صورتیں ہیں۔
الیقین علی امر اللہ
اس کا مطلب ہے کہ انسان اپنے دل و دماغ میں یہ بات اچھی طرح بٹھا لے اور اس پر یقین کر لے کہ جو کچھ ہوتا ہے وہ اللہ کے حکم سے ہوتا ہے، نفع و نقصان کی مالک و مختار صرف اللہ کی ذات ہے، کامیابی دلانا اور ناکامی سے بچانا اسی کے قبضہ قدرت میں ہے، اس کے چاہنے سے ہی عزت ملتی ہے اور وہی ذلت و رسوائی سے بچا سکتا ہے، رزق روزی اسی کے اختیار میں ہے، دکھ سکھ اسی کے ہاتھ میں ہے، زمین و آسمان اور کائنات کے ذرے ذرے میں اسی کی بادشاہت کار فرما ہے۔
قرآن کریم کی سورۃ التکویر میں اسی بات کو یوں سمجھایا گیا ہے: ’’تمہاری چاہت اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک دونوں جہانوں کے رب کی منشاء اس میں شامل نہ ہو جائے‘‘(29)۔ جس شخص یقین کا یہ درجہ پیدا ہو جائے اس کے دل سے مخلوق کا خوف نکل جاتا ہے اور حق بات کہنے میں کسی سے خوفزدہ اور مرعوب نہیں ہوتا۔
الیقین علی قدرۃ اللہ
اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان اللہ رب العزت کی قدرت کاملہ پر یقین رکھے اور اس عقیدے پر اپنی زندگی گزارے کہ جو اللہ تعالیٰ نے اس کے مقدر میں لکھ دیا ہے وہ اسے ضرور ملے گا نہ اس سے کم اور نہ ہی اس سے ایک ذرہ زیادہ۔ اور جو مقدر میں نہیں لکھا وہ اسے کبھی بھی نہیں مل سکتا۔ مال و دولت ، آل و اولاد کا ملنا ہو یا اس کا ختم ہونا، رزق کی فراخی ہو یا قلت و تنگدستی، حوادثات زمانہ سے محفوظ رہنا ہو یا مصائب میں الجھنا الغرض ہر بات میں اللہ کی قدرت کاملہ اس کی ساری تدابیر پر غالب رہتی ہے، جس شخص میں یقین کا یہ درجہ پیدا ہوجائے وہ دنیا کے حصول میں میانہ روی اختیار کر لیتا ہے اور غیر شرعی مصروفیات سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہے، خدانخواستہ کبھی نقصان ہو بھی جائے تو اس کا دل اللہ کی رضاء پر راضی رہتا ہے، صبر و شکر کا عادی بن جاتا ہے جو اسے ذہنی ڈپریشن سے نجات دلاتی ہے۔
الیقین علی علم اللہ
اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنا یہ عقیدہ بنائے کہ اللہ تعالٰی کو میرے ہر عمل کا علم ہے، میرے قول و فعل اور ظاہر و باطن سے بخوبی واقف ہے، وہ ذات رات کے اندھیروں میں، دن کے اجالوں میں، آبادیوں اور ویرانوں میں، جنگلوں اور پہاڑوں میں، زمینوں اور آسمانوں میں جو کوئی جو کچھ کر رہا ہے وہ اس کے احاطہ علم میں ہے، کوئی چیز بھی اس کی نظروں سے پوشیدہ اور غائب نہیں۔

قرآن کریم کی سورۃ الرعد میں اس بات کو یوں سمجھایا گیا ہے :’’اللہ کے علم میں ہے وہ جو حمل والی خواتین کے پیٹ میں ہے اور جو کچھ رحم مادر میں بڑھتا یا سکڑتا ہے، اور ہر چیز کیلئے اس کے ہاں ایک پیمانہ مقرر ہے وہ پوشیدہ کو بھی جانتا ہے اور ظاہر کو بھی، وہ سب سے بڑا اور برتر ہے اس کے ہاں برابر ہے کوئی آہستہ بولے یا زور سے وہ سب سن لیتا ہے اس طرح اس کیلئے یہ بات بھی برابر ہے جو رات کو چھپ جائے یا دن کو ظاہر ہو کر پھرے‘‘۔ جس شخص میں یقین کا یہ درجہ پیدا ہو جائے گا اس کیلئے ظاہر و باطن کی اصلاح کرنا آسان ہو جاتا ہے اور اس کے دل میں فکر پیدا ہوتی ہے جو فکر دونوں جہانوں کی ترقیوں کا زینہ بنتی ہے، وہ کھلے عام بھی برائیوں کو چھوڑ دیتا ہے اور چھپ کر بھی گناہ کرنے سے خود کو بچاتا ہے تاکہ اس کا اللہ ناراض نہ ہو جائے۔
الیقین علی یوم الجزاء
اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان یہ عقیدہ اپنائے کہ ایک دن ضرور اپنے رب کے پاس پہنچے گا جہاں اس کو اپنے اعمال کی جزا یا سزا ملے گی، نیکیوں کا صلہ بھی ملے گا اور گناہوں کا عذاب بھی اس دن اس کا ہر عمل اس کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، چنانچہ قرآن کریم کی سورۃ الزلزال میں اس بات کو یوں سمجھایا گیا ہے: ’’جس نے ذرہ برابر نیکی کی وہ اس کو دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی وہ اس کو دیکھ لے گا ‘‘، جس شخص میں یقین کا یہ درجہ پیدا ہو جائے وہ عبادت خداوندی اور اطاعت نبوی پر چل پڑتا ہے اپنے نامہ اعمال سے گناہوں کو ختم کرنے کیلئے روزانہ توبہ کرنے لگ جاتا ہے اور اس کا دل ہر وقت اللہ کی یاد میں رہنے لگتا ہے۔
یقین کے یہ چار درجے حاصل کرنے کیلئے ہمیں سنجیدگی سے فکر کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد دوسری چیز جس پر کامیابی ملتی ہے وہ ہے زْہد(ز۔۔ پر پیش کے ساتھ پڑھنا ہے)۔
زُہد کیا ہے؟
اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان دنیا میں رہتے ہوئے خالق اور مخلوق دونوں کے حقوق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کرے، لوگوں سے میل جول رکھے، اچھا لباس، اچھی خوراک، عمدہ رہائش اگر میسر ہے تو اسے اللہ کی نعمت سمجھ کر استعمال کرے اور اس پر شکر ادا کرے، اس کا دل دنیا سے بے نیاز ہو اور ہر معاملے میں دنیا پر آخرت کو ترجیح دیتا ہو، آخرت کے نقصان سے بچنے کیلئے دنیا کے نقصان برداشت کرنا اس کیلئے آسان ہو جائے، یہاں ایک اہم بات کی وضاحت ضروری ہے وہ یہ کہ بعض لوگ کم علمی، کم فہمی کی بنیاد پرغلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں چنانچہ زہد کے بارے میں آج کل یہ تصور پیش کیا جا رہا ہے کہ پھٹا پرانا لباس، بدحالی اور پراگندگی کی زندگی گزارنے کا نام زْہد ہے۔
یہ تصور سراسر غلط اور جہالت کی پیداوار ہے، امام الاولیاء حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں زُہد یعنی دنیا سے بے رغبتی یہ نہیں کہ تم روکھا سوکھا کھاؤ اور پھٹا پرانا لباس پہنو بلکہ زہد کی اصل حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی امیدوں اور آرزوں کو کم کر دو، شریعت میں جائز اور حلال چیزوں سے نفع حاصل کرنے کو ناجائز خیال کر کے رکے رہنا زُہد کی حقیقت نہیں بلکہ زُہد کی حقیقت سے لا علمی ہے، ہمارے ہاں ایک المیہ یہ بھی ہے کہ بعض لوگ دنیاوی کام کاج چھوڑدیتے ہیں ، ملازمت سے مستعفی ہو جاتے ہیں، رزق حلال کمانا بند کردیتے ہیں، ذرائع آمدن کو دنیا تصور کر کے اس سے الگ تھلگ ہوکر گوشہ نشینی اختیار کر لیتے ہیں اور اسے زہد سمجھتے ہیں حالانکہ یہ رہبانیت ہے جس سے اسلام نے سختی سے منع فرمایا ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے زُہد کی یہ تعریف فرمائی ہے کہ’’ رزق حلال کمایا جائے اور دنیا کی لمبی آرزوں کو چھوڑ دینا چاہیے‘‘۔
رسول اللہ ﷺ ہادی کامل ہیں۔ صرف کامیابی کی روشن قندیلوں تک رہنمائی ہی نہیں کی بلکہ ناکامی کے راستوں کی نشاندہی بھی کر دی ہے تاکہ اس سے بچا جا سکے۔ چنانچہ آپ ﷺنے بخل اورامل (دنیا کی لمبی امیدوں )کو ناکامیوں کے تاریک راستے قرار دیا۔ جس پر چل کر انسان دونوں جہانوں میں ناکام و نامراد رہتا ہے۔
بخل کیا ہے ؟
اس کا مطلب یہ ہے کہ خرچ کرنے کے مواقع پر بھی انسان خرچ نہ کرے ، اس سے دنیا کی محبت، لالچ ، طمع اور حرص پیدا ہوتی ہے۔ انسان ہر وقت پیسوں کو گن گن کر جوڑنے کی فکر میں رہتا ہے ، اپنے آپ پر ، آل اولاد پر ، عزیز واقارب پر اور ضرورت مندوں پر خرچ کرنا اور ان کے مالی حقوق ادا کرنا اس کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے، اس کی طبیعت اور مزاج میں سب رشتوں کی قدر مال و دولت سے کم ہوتی ہے،اللہ کے راہ میں خرچ نہ کرنا، واجبی صدقات زکوٰۃ ، عشر اور قربانی نہ کرنا اور یتیموں، مسکینوں اور غریبوں سے انسانی ہمدردی ختم ہو جاتی ہے اس لیے وہ خالق اور مخلوق دونوں کی نظروں سے گر جاتا ہے، اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بری صفت سے بچنے کا حکم دیا ہے اور اسے فساد امت کی جڑ قرار دیا ہے۔
بعض لوگ کفایت شعاری اور بخل میں فرق نہیں کرتے جس کی وجہ سے غلط فہمی کا شکار رہتے ہیں اور دونوں کو باہم خلط ملط کر دیتے ہیں، حالانکہ کفایت شعاری بہت ضروری چیز ہے اسے اپنانے کا حکم ہے جبکہ بخل ناپسندیدہ بات سے اس سے بچنے کا حکم ہے، کفایت شعاری کا مطلب یہ ہے کہ انسان فضول خرچی سے بچے لیکن ضرورت کے مواقع پر مناسب طریقے سے خرچ کرے، اپنی حیثیت کے مطابق اپنے آپ پر ، اہل خانہ ، آل واولاد پر ، قریبی رشتہ داروں اور ضرورت مندوں پر خرچ کرے، بخل کا مفہوم یہ ہے کہ انسان کا خون سفید ہو جائے اور اس کی نگاہ میں خونی رشتوں، انسانی قدروں اور معاشرتی تقاضوں کی کوئی اہمیت باقی نہ رہے بس پیسہ ہی سب کچھ ہو۔
اَمَل کیا ہے؟:
اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی لمبی لمبی امیدیں باندھنا اور ان امیدوں کی تکمیل میں آخرت کو بھول جانا، آج ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ہماری حالت ایسی ہوتی جا رہی ہے کہ ہم نے اپنی دنیاوں امیدوں کو پورا کرنے کیلئے جائز وناجائز اور حلال و حرام کی پرواہ نہیں کرتے، اپنی تمام تر توانائیاں فقط دنیاوی مال و متاع کے حصول میں لگا رہے ہیں، آخرت کو بھول چکے ہیں ، موت ،قبر ، میدان محشر ،جنت ، جہنم اور اخروی انعام و عذاب کو یکسر بھول بیٹھے ہیں ہر وقت اپنے دھن میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ ایک پل کا علم نہیں کہ کب جان نکل جائے، اس لیے ہمیں نبی کریمﷺکی مبارک تعلیمات پر چلنا ہوگا ورنہ دنیا و آخرت میں ہماری نجات ممکن نہیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
مولانا محمد الیاس گھمن امیر عالمی اتحاد اہلسنت والجماعت ہیں اور دو درجن سے زائد کتب کے مصنف ہیں۔

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس