کراچی: کراچی کے علاقے بن قاسم میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کیخلاف لواحقین نے لاش کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
لواحقین اور علاقہ مکینوں نے مقتول علی گل کی لاش کو نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے سڑک ٹریفک کیلئے بند ہو گئی، مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے کے باعث سڑک بند ہونے پر نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، واضح رہے کہ مقتول علی گل کو گزشتہ شب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس سے مذاکرت کے بعد لواحقین نے نیشنل ہائی وے پر جاری دھرنا ختم کر دیا، مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کیا ہے۔







































