اسرائیل نے غزہ پر ہزاروں ٹن بارود گرا دیا، شہید فلسطینیوں کی تعداد 15 سو سے متجاوز

بیت المقدس: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، حملوں کے باعث رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، کشیدگی کی وجہ سے جرمنی نے اپنے 5 ہزار شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
تازہ کارروائیوں میں غزہ پر ہزاروں ٹن بارود گرا دیا گیا، عمارتیں، ہسپتال، سکول کچھ بھی نہ چھوڑا، بندرگاہ پر ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، قابض افواج کی ایک ہفتے سے جاری بربریت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1500 ہو گئی جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کا محاصرہ ختم اور شہریوں کیلئے امداد کی اجازت دی جائے : عرب لیگ
اسرائیل نے غزہ پر فضائی بمباری کے بعد زمینی حملوں کی تیاری بھی مکمل کر لی، اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر ٹینکوں کے ذریعے چڑھائی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اس حوالے سے شمالی سرحدی علاقوں پر جدید ٹینک اور فوجی دستے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ لاکھوں فوجیوں کو بھی غزہ کی سرحد پر جمع کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت
حماس سے لڑائی کے باوجود مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی فوجیوں نے 2 فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور قلندیہ کے مہاجر کیمپوں پر چھاپے مار کر نہتے فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، کئی پر تشدد بھی کیا گیا۔
حماس کی بھی اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری
دوسری جانب حماس کی طرف سے بھی اسرائیل کے حملوں پر جوابی کارروائیاں جاری ہیں، حماس کی القسام بریگیڈ نے فلسطینی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ جسور کے مقام پر گھمسان کی لڑائی ہوئی۔
حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہیں، حملوں میں 22 امریکی اور 188 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی، تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں کئی اہداف کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے زمینی حملوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ہمارے جنگجو پوری طرح الرٹ ہیں، اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فلسطین کوئی باغ نہیں جہاں اسرائیلی فورسز کو ویلکم کیا جائے، اردن اور لبنان میں ہزاروں افراد ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
غزہ میں قتل عام رکوانے کیلئے کوششیں شروع
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قتل عام رکوانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں شروع ہو گئیں، کئی ملکوں کے سربراہوں نے آپس میں رابطے کئے، جن میں جنگ بندی کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے امریکی صدر جوبائیڈن کو فون کیا، جس میں کشیدگی پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، متحدہ عرب امارات اور ایران کے وزرا خارجہ میں بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، دونوں نے عام شہریوں کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کے خاتمے پر اتفاق کیا، سعودی ولی عہد نے ترک صدر سے بھی رابطہ کیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی، چین، روس اور شام نے بھی اسرائیل حماس تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس