ہنگو: ہنگو کے تھانہ دوآبہ کی مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، ہر قسم کا اسلحہ لہرانے، وال چاکنگ، لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو نے کہا ہے کہ دفعہ 144 پولیو مہم کے سلسلے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے، دفعہ 144 دو سے 6 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔
واضح رہے کہ ہنگو کے تھانے دوآبہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے، دھماکے کی وجہ سے مسجد بھی زمین بوس ہو گئی تھی۔









































