جاپان – مسجد المصطفے باندو سٹی اباراکی صوبہ جاپان میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں محفل میلا النبی کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان سیالکوٹ سے تشریف لائے ہوئے مولانا صفدر علی پسیہ صاحب تھے جن نے ۱۲ ربیع الاول کے ھوالے سے نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شان بیان کی اور ایمان افروز بیان کیا انہوں کا دل کی گہرائیوں میں اتر جانے والا انداز بیان اور حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت طیبہ کے واقعات اور فرمودات بیان کیے محفل میلاد کی نظامت کے فرائض مسجد امام زینب العابدین پروفیسر مغل عبدالمجید نے ادا کیے اور بابرکت محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے شروع کیا گیا نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم رانا نیاز اور دیگر نے پیش کیں مسجد کے امام خطیب نے بھی سیرت مصطفے پر زبردست خطاب فرمایا محفل میلاد میں دور دراز سے کثیرو تعداد میں عاشقان رسول تشریف لائے جنہوں میں جاپان کی سیاسی سماجی ،مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت فرمائی اور مہمان خصوصی سے یاد گار تصاویریں بھی بنوائیں ۔مسلم لیگ ن جاپان کے سرپرست اعلیٰ و آواز حق جاپان ٹی وی نیٹ ورک کے چیرمین رانا ابرار حسین،مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر سکندر علی پسیہ ، مسلم لیگ ن جاپان یوتھ ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری یوسف مغل ،انعام الحق،محبوب خان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔







































