
جاپان ۔ سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن جاپان رانا ابرار حسین اور انہوں کے صاجزداے رانا وقاص کی طرف سے جاپان کی سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں رانا ٹریڈنگ کوگا ابراکی کین میں عشائیہ دیا گیا ۔جس میں جاپان کے مشہور تازہ گوشت مٹن ،چکن،مچھلی سے باربی کیو اور اسپشل دیسی لسی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں آصف بھٹی صاحب ،یوسف مغل،سرفراز ملک اور جاپان و امریکہ سے آئے سیاسی و سماجی مہمانوں نے کھانوں سےخوب لطف اندوز ہوئے۔رانا ابرار حسین نےپاکستان کے حالات کی بہتری کے لیے دعائے خیر بھی کروائی گئی ۔