کراچی: لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، 6 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کراچی میں لیاری علاقے بغدادی میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی، ملبے سے 6 لاشوں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جن میں ایک حالت تشویشناک ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے مطابق 20 سے 25 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، لیاری کی تنگ گلیوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کی مخدوش عمارتوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، عمارت کے ملبے سے مکینوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ادارے ایدھی نے ڈان کو بتایا کہ حادثہ لیاری کے علاقے آٹھ چوک میں چوبیس گھنٹہ کلینک کے قریب پیش آیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 6 افراد کی لاشیں ہسپتال لائی جاچکی ہیں،شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائر ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ 6 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 5 زخمیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملبے سے 5 افراد کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

ایس ایچ او بغدادی نے ڈان کو بتایا کہ عمارت سے نکالے گئے 5 زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 25 سالہ راشد ولد عزیز، 45 سالہ یوسف ولد سبحان، 35 سالہ سنیتہ زوجہ چینن، 50 سالہ فاطمہ زوجہ بابو اور 35 سالہ چندہ زوجہ جمعہ شامل ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بتایا کہ عمارت کے ملبے تلے 20 سے 25 افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے ڈان نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ موبائل سنگنلز نہ ہونے کی وجہ سے دیر سے اطلاع ملی، حادثے کی جگہ پر بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن کرینگے، حادثے میں لوگوں کی اموات کا بھی خدشہ ہے، عینی شاہدین کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے۔

ریسکیو کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، رہائشی عمارت میں موجود افراد کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

ریسکیو کے مطابق لیاری میں تنگ گلیوں کے سبب ریسکیو آپریشن سست روی کاشکار ہے جبکہ تنگ گلیوں کے سبب بھاری مشینری لانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مقامی افراد اور فلاحی امدادی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو ملبے سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں 12 سے زائد فلیٹ تھے اور حادثے کے وقت متاثرہ عمارت میں دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔

شہر کی بوسیدہ عمارتوں کی تفصیلات طلب
دریں اثنا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو فوری نکالنے کے لیے اقدامات کریں، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے سے اب تک 5 زخمی افراد کو نکالا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے شہر کی بوسیدہ و خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک عمارتوں کی فوری نشاندہی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بھی واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس بی سی اے کےمتعلقہ افسران کومعطل کرنے کاحکم دے دیا۔

وزیر بلدیات نے عمارت گرنےکی تحقیقات کیلئےفوری طورپر کمیٹی قائم کردی جو 3دن میں غفلت کےمرتکب افسران کی نشاندہی،رپورٹ پیش کرےگی۔

سعید غنی نے کہا کہ عمارت میں پھنسے ہوئے تمام لوگوں کو جلد از جلد ریسکیو کیا جائے اور عمارت کے اطراف کی تمام رکاوٹوں کو دور کرکے ریسکیو آپریشن کو تیز سے تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام اداروں کے افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر اپنی نگرانی میں اس ریسکیو کام کو سرانجام دیں اور عمارت گرنے کی وجوہات اور اس کے تمام اسباب کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح اس عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے پر مرکوز ہونی چاہیے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدرآصف زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانےکی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان