
ڈی ایس ریلوے لاہور نے خیبر میل کے ذریعے لاہور سے ساہیوال تک فٹ پلیٹ انسپیکشن کی، جبکہ ساہیوال سے رائیونڈ تک عوام ایکسپریس کے ذریعے ٹریک کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں رائیونڈ سے لاہور واپسی پر موٹر ٹرالی کے ذریعے ٹریک کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔
انسپیکشن کے دوران ڈپٹی ڈی ایس مکینیکل میاں عبدالوقاص، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر غلام مرتضیٰ اور ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر محمد ندیم خٹک بھی ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ تھے۔ ڈی ایس ریلوے نے ٹریک کی الائنمنٹ، بیلنس، کروز (Curves)، سگنلنگ سسٹم، لیول کراسنگ گیٹس اور دیگر ریلوے تنصیبات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے کہا کہ:
“سیفٹی رولز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔”
علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی ایس مکینیکل میاں عبدالوقاص نے عوام ایکسپریس میں ٹکٹ چیکنگ کے دوران 22 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ اور جرمانہ کی مد میں 11,640 روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیے۔