مسلسل دوسرے روز سونا کتنا سستا ہوا؟
ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 400 روپے کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 201 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے ہو گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ گیارہ سو روپے تنزلی سے 2 لاکھ 79 ہزار 158 ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 96 روپے اور 82 روپے گر کر 3 ہزار 935 روپے اور 3 ہزار 373 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 339 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے ہو گئی تھی








































