سیالکوٹ ( بھاگووال ) 17اکتوبر 2021 بروز اتوار بمقام بھاگووال سیالکوٹ رھائش گاہ ملک محمد یونس اور ُملک محمد یوسف کی طرف سے اہل علاقہ کی سہولت کےلئےالاحسان ویلفئیر آئی ھسپتال لاہورکےزیراہتمام فری آئی کیمپ کا اہتمام کیاگیا ہے۔ جس میں آنکھوں کافری چیک اپ دوائیاں عینک اور سرجری فری کی جائے گی ۔ملک محمد یونس نے کہا۔جب تک اللّٰہ پاک ہمت دیتا رہے گا۔اس وقت تک میں غریب عوام کی مدد کرتا رہوں گا۔اور اللّٰہ پاک کا شکر اور کرم سے ہم ہر سال غریبوں کے لئیے ایسے فری کام کرتے رہے ہیں۔
ضروری نوٹ:
انتظار کی زحمت سے بچنےکے لۓ فری ٹوکن حاصل کریں .شکریہ