
ایشین جونیئر انڈویژول اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے5 کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں رسائی
جنوبی کوریا کے شہر گِمچیون میں جاری 32 ویں ایشین جونیئر انڈویژول اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے 5 کھلاڑیوں کو سیمی فائنلز میں پہنچا دیا۔
پاکستان کے پانچوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے میچز میں 0-3 کی یکطرفہ فتح حاصل کی تاہم، گرلز انڈر-15 کے کوارٹر فائنل میں ملیشیا کی سیاورہ اے صوفیان سے شکست کے بعد سحرش علی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔
بوائز انڈر-19 کیٹیگری میں تھرڈ سیڈ عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے وونگ ونگ کوئن کو 4-11، 6-11 اور 6-11 سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی