
امریکی شہر نیو یارک میں نوجوان شخص میں پولیو وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے ، امریکا میں پولیو کا گزشتہ 10سالوں میں پہلا کیس ہے اس سے قبل 2013میں پولیو کیس سامنے آیا تھا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے “رائٹرز”کے مطابق نیو یارک محکمہ صحت نے پولیو سے متاثرہ شخص کی شناخت نہیں بتائی تاہم نوجوان میں ایک ماہ قبل فالج کا مسئلہ سامنے آیا تھا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں موذی مرض کی تشخیص ہو ئی ہے ,رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہم مریض کے خاندان اور قریبی افراد کا سروے کر رہے ہیں تا کہ موذی مرض کے لاحق خطرات سے نمٹا جائے.