{"translation-revision-date":"2026-06-10 11:20+0000","generator":"WP-CLI\/2.12.0","source":"gutenberg\/edit-pages-panel\/src\/components\/PreviewPageButton.js","domain":"messages","locale_data":{"messages":{"":{"domain":"messages","lang":"vi","plural-forms":"nplurals=1; plural=0;"},"Preview":["Xem tr\u01b0\u1edbc"]}}} Asim Amin - Lahore 24 News - Page 136
بنگلہ دیش: عوامی دباؤ پر پاسپورٹ میں ’اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں‘ کی عبارت بحال ویب ڈیسک شائع April 14, 2025 اپ ڈیٹ دن پہلے ڈھاکا میں ہفتے کو نکالی گئی ریلی کو غزہ کے حق میں اب تک کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا جارہا ہے— فوٹو: اے ایف پی Dawn News WhatsApp Channel واٹس ایپ چینل بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد پاسپورٹ میں ’اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں‘ کی عبارت کو بحال کر دیا ہے جس کے تحت اسرائیل کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کی نائب سiکریٹری نیلیما افروز نے اتوار کو ترک نشریاتی ادارے انادولو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وزارت داخلہ نے 7 اپریل کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو اس شق کو بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے تحت بنگلہ دیش کے پاسپورٹ پر لکھا ہے کہ ’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے‘۔ نیلیما افروز نے کہا کہ مشیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری نے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں اور اس فیصلے کو باضابطہ طور پر نافذ العمل کردیا ہے۔ 2021 میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت نے پاسپورٹ کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ڈھالنے کا حوالہ دیتے ہوئے اس عبارت کو ہٹا دیا تھا، اس اقدام کو عوام کی شدید ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حسینہ واجد کی حکومت کو اگست 2024 میں بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا، حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم نہ کیے جانے کے باوجود حزب اختلاف کے رہنماؤں کی نگرانی کے لیے اسرائیلی اسپائی ویئر حاصل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگرچہ حکام نے اصرار کیا تھا کہ اسرائیل کے سفر پر پابندی برقرار ہے، لیکن اس شق کو ہٹانے سے مسلم اکثریتی ملک میں تنقید شروع ہوگئی تھی۔ گزشتہ سال سیاسی تبدیلی کے بعد اور غزہ پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے دوران اس شق کو بحال کرنے کے مطالبے میں تیزی آئی تھی۔ ڈھاکا میں غزہ کے حق میں لاکھوں افراد کی ریلی ہفتے کو ڈھاکا میں فلسطینیوں کے حق میں ملک کی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی جس میں غزہ کے لیے منعقدہ مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے اعلامیے میں پاسپورٹ پر ’اسرائیل کے علاوہ‘ کی شق کی بحالی کو ایک بنیادی مطالبے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے غزہ کے فلسطینیوں کی تعداد تقریبا 51 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیل نے جنوری میں ہونے والی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے باوجود 18 مارچ کو غزہ پر فضائی حملے دوبارہ شروع کیے تھے، جس میں ایک ہزار 574 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے

بنگلہ دیش: عوامی دباؤ پر پاسپورٹ میں ’اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں‘ کی عبارت بحال ڈھاکا میں ہفتے کو نکالی گئی ریلی کو غزہ کے حق میں اب تک کی سب…

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے معائنے کے بعد صدر ٹرمپ کی صحت ’بہترین‘ قرار دے دی

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے معائنے کے بعد صدر ٹرمپ کی صحت ’بہترین‘ قرار دے دی ٹرمپ کے سابق معالج بورنسٹائن نے ’سی این این‘ کو بتایا تھا کہ ٹرمپ…

ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کی برآمدات کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خطرہ

ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کی برآمدات کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خطرہ آگے کا راستہ مشکل ہے لیکن یہ پاکستان کیلئے برآمدی فریم ورک…

نیپرا کو نظرثانی درخواست سے متعلق سخت پالیسی پر تنقید کا سامنا

نیپرا کو نظرثانی درخواست سے متعلق سخت پالیسی پر تنقید کا سامنا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ریگولیٹری فیصلوں پر نظر ثانی اور اپیلوں کے لیے صارفین سے…

زرمبادلہ ذخائر بہتر، درآمدات میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، گورنر اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ ذخائر بہتر، درآمدات میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ 11 ہزار تاخیر کی شکار درآمدات سے متعلق لیٹر…

حکومت سندھ کا سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ سندھ ایپیکس کمیٹی نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن…

جے یو آئی (ف) کی بلوچستان حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان ثالثی کی پیشکش

جے یو آئی (ف) کی بلوچستان حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان ثالثی کی پیشکش بی این پی، پی ٹی آئی، پشتونخوا میپ نے صوبائی معدنیات کا کنٹرول…

میئر کراچی کا عوامی مقامات سے چاکنگ، پلوں کے نیچے قائم دسترخوان ہٹانے کا حکم

میئر کراچی کا عوامی مقامات سے چاکنگ، پلوں کے نیچے قائم دسترخوان ہٹانے کا حکم اجلاس میں آئی آئی چندریگر روڈ پر مختلف اداروں کے سائن بورڈز کو ڈیجیٹائز کرنے…

کوہاٹ: شیخان کے علاقے میں کھیل کے دوران دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 2 زخمی

کوہاٹ: شیخان کے علاقے میں کھیل کے دوران دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 2 زخمی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو…

سوات: شانگلہ پولیس نے تھانہ چوگا کی چوکی شیکولئی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

سوات: شانگلہ پولیس نے تھانہ چوگا کی چوکی شیکولئی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا سرچ آپریشن کے دوران ڈی پی او شانگلہ کی گاڑی کے قریب دھماکے کے…

یہ بھی پڑھئے

ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر
ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی
آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا
سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا
خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید
متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید
امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی
’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش
انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان
اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم
خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید
عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا
ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف
پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی
شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار
چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب
’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید
بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج
اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں
شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش
نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن
اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی
شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی
ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار
’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی
امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور
عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ
بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور
کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس