لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد، شیڈول کا اعلان 3 دن بعد ہوگ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، ملتوی ہونے والے بقیہ میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے دوران کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا جس کے بعد شائقین کرکٹ میں افسردگی کی لہر دوڑ گئی۔
کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 6 کے 15 ویں مقابلے کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے اعلان کے باعث شائقین کرکٹ کی خوشیاں ماند پڑگئیں جو عالمی وبا کے باوجود ٹی ٹونٹی کرکٹ ایونٹ شروع ہونے پر کافی پرجوش تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ملتوی ہونے والے 20 میچز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے آخری راؤنڈ کی میزبانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سپرد کر دی گئی ہے، بقیہ میچز کے نئے شیڈول کا اعلان تین دن بعد متوقع ہے۔ پنجاب حکومت نے پی ایس ایل 6 کی میزبانی کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائزز سے 3 دن کا وقت مانگ لیا ہے۔
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…









































