ہم کبھی بھی باقی دنیا سے کٹ سکتے ہیں٬ چار خواتین اور وہ سنسان جزیرہ جہاں نلکے میں پانی ہے نہ دنیا سے رابطے کے لیے انٹرنیٹ

حال ہی میں چار برطانوی خواتین اینٹارکٹکا کے ایک دور دراز مقام پر پہنچی ہیں جہاں ان کا کام یہاں آنے والے سیاحوں کی میزبانی کرنا اور پینگوئنز کی کم ہوتی ہوئی آبادی کی دیکھ بھال کرنا ہے۔

یہاں آج کل یہ چاروں خواتین باقی دنیا سے دور کرسمس بھی منا رہی ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس مقام پر قیام کے لیے انھوں نے کیا بندوبست کیا ہے۔

جب کلیئر اس جگہ پہنچیں جو اگلے پانچ ماہ تک ان کا مسکن ہوگی، تو انھیں یہ جگہ کئی میٹر بلند برف میں ڈھکی ہوئی ملی۔

’ہم نے بیلچے پکڑ کر دھڑا دھڑ برف ہٹانی شروع کر دی اور یوں سردی کا احساس قدرے کم ہوگیا۔‘

جزائر فاکلینڈ سے تقریباً 911 میل جنوب میں واقع ’پورٹ لوکروئے‘ نامی بندرگاہ کا نظام سنبھالنے کی غرض سے ٹیم منتخب کرنے کے لیے ایک مقابلہ ہوا تھا جس میں کلیئر بیلنٹائن اور ان کی تین ساتھی خواتین، مائری ہلٹن، لوسی برزون اور نیٹلی کوربٹ پر مشتمل چار رکنی ٹیم کو منتخب کیا گیا۔

اینٹارکٹکا میں واقع اس بیس کیمپ کی دیکھ بھال کے لیے یہ مقابلہ برطانیہ کے ’یو کے اینٹارکٹِک ہیریٹیج ٹرسٹ‘ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا تھا۔

یہ چھوٹی سی عمارت کبھی برطانوی فوجیوں کی چوکی اور ایک تحقیقی مرکز ہوا کرتی تھی، تاہم اب یہ عمارت ایک ڈاکخانے، عجائب گھر اور تحائف کی ایک دکان پر مشتمل ہے۔

جب بحر منجمد جنوبی یا سدرن اوشن میں موسم گرما ہوتا ہے تو یہاں سے چھوٹے بحری جہاز گزرتے ہیں اور ان دنوں میں یہاں پر مقیم برطانوی ٹیم ان جہازوں پر آنے والے سیاحوں کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ اس جزیرے پر بسنے والے تقریباً ایک ہزار جِنٹو نسل کے پینگوئنز کا خیال بھی رکھتی ہے۔

جب میں برطانیہ سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے اس قدر مشکل حالات میں کام کرنے والی ان خواتین سے بات کر رہی تھی تو صاف سنائی نہیں دے رہا تھا، تاہم جنگلی حیات کی ماہر خواتین، کلیئر اور مائری نے مجھے اس جزیرے پر اپنے تجربات کے بارے میں بتایا۔

کلیئر کا کہنا تھا کہ ’ہم پہلے تو اس عمارت کے راستے میں پڑی ہوئی بے شمار برف کو کھود کھود کے راستے صاف کرتے رہے، شمسی توانائی کے پینلز پر پڑی ہوئی برف ہٹاتے رہے تاکہ توانائی بحال ہو، پھر ہم یہ یقنی بنانے کی کوشش کرتے رہے کہ آنے والے ہفتوں میں ہمیں کافی مقدار میں پانی اور گیس ملتی رہی اور ہم اس جزیرے پر محفوظ زندگی گزار سکیں۔‘

برف کے وزن سے عجائب گھر کی چھت کو نقصان پہنچ چکا تھا، جس کی مرمت کے لیے مہم کے آغاز میں ہی خواتین نے برطانیہ کی رائل نیوی کی ٹیم کو بلا لیا تھا۔ کلیئر بتاتی ہیں کہ انھیں وہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے جب نیوی کی ٹیم مرمت کا کام کر کے روانہ ہوئی تو جزیرے پر ان چار خواتین کے علاوہ کوئی انسان نہیں بچا۔ ان کے گرد و نواح میں صرف پینگوئن تھے اور برف کے بڑے بڑے تودے جو سمندر میں خاموشی سے تیرتے ہوئے آگے جا رہے تھے۔

’وہ واقعی ایک زبردست لمحہ تھا۔‘

بطورِ پوسٹ ماسٹر کلیئر کا کام یہ ہے کہ یہاں آنے والے سیاحوں کے خطوط اور پوسٹ کارڈ دنیا بھر میں ان کے دوستوں عزیزوں کو پہنچائیں۔

’میں یہاں سے جو ڈاک بھیجتی ہوں اسے برطانیہ پہنچنے میں تقریباً چار ہفتے لگتے ہیں۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں ایک ایسے دور دراز مقام پر ہوں جہاں سے اس ڈاک کے سفر کا آغاز ہوتا ہے۔‘

جب کلیئر اور مائری سے میری بات ہوئی تو اس وقت تک یہ خواتین پورٹ لوکروئے پر کئی ہفتے گزار چکی تھیں اور ایک باقاعدہ شیڈول کی عادی بھی ہو چکی تھی۔ مائری نے مجھے بتایا کہ ’ہم صبح سات بجے جاگ جاتے ہیں، ناشتہ کرتے ہیں اور اس کے بعد بندرگاہ کی اس جگہ برف ہٹانے پہنچ جاتے ہیں جہاں بحری جہازوں سے مہمان اترتے ہیں۔

’ایک چھوٹا بحری جہاز صبح کے وقت آتا ہے۔ اس پر آنے والے مہمان یہاں میوزیم دیکھتے ہیں، تحائف وغیرہ خریدتے ہیں اور پینگوئنز کو دیکھتے ہیں۔ اس کے بعد ہم لوگ دن کا کھانا کھاتے ہیں تو سہہ پہر میں سیاحوں کا دوسرا گروپ آ جاتا ہے، جو شام تقریباً چھ بجے تک یہاں رکتا ہے۔ اس کے بعد ہم شام کا کھانا کھاتے ہیں، پینگوئنز پر نظر رکھتے ہیں اور اگر کوئی کام رہ گیا ہو تو اسے ختم کرتے ہیں۔‘

اینٹارکٹکا کو دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں میں یہاں سب سے زیادہ مقبول مقام پورٹ لوکروئے ہی ہے جہاں سالانہ 18 ہزار کے لگھ بھگ لوگ آتے ہیں۔ یہاں آنے والے لوگوں کے ساتھ اس ٹیم کا رشتہ دو طرفہ ہے کیونکہ یہ ٹیم یہاں سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بہت انحصار کرتی ہے۔

مائری کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس نلکے کے پانی کی سہولت موجود نہیں ہے، ہم اپنے لیے پینے کا پانی ان بحری جہازوں سے ہی لیتے ہیں اور نہانے کے لیے بھی جہاز کے غسل خانے استعمال کرتے ہیں۔‘

کلیئر نے مائری کی بات آگے بڑھاتے ہوئے بتایا کہ ’ہم لوگ تازہ پھل فروٹ، سبزیاں اور ڈبل روٹی بھی جہاز والوں سے لیتے ہیں۔ جہاز کے عملے کے لوگ ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔‘

چونکہ اس بندرگاہ پر انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے اس لیے ٹیم کے لیے اپنے خاندان والوں سے رابطے اور باہر کی دنیا سے باخبر رہنے کا بڑا ذریعہ بحری جہازوں پر نصب وائی فائی کی سہولت ہے۔ اس کے علاوہ اگرچہ ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کی بہت اچھی تربیت لے رکھی ہے تاہم اگر انھیں ڈاکٹر کو دکھانا پڑ جائے تو جہاز کے عملے یا سیاحوں میں انھیں کوئی ڈاکٹر بھی مل جاتا ہے۔

لیکن یہ اتنا آسان بھی نہیں جتنا سنائی دیتا ہے۔ ٹیم نے مجھے بتایا کہ اینٹارکٹکا کا موسم اتنا غیر یقینی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اچانک یہ لوگ کئی دنوں کے لیے باقی دنیا سے کٹ جائیں اور کوئی بھی بحری جہاز ان تک نہ پہنچ سکے۔

کلیئر کے بقول ’آپ کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ آنے والا دن کیسا ہو گا۔ آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اگر طوفان آ گیا تو صبح بحری جہاز آئے گا بھی یا نہیں۔ اسی لیے آپ کو کسی بھی صورتِ حال کے لیے تیار ہونا چاہیے۔‘

ان تمام مسائل اور غیر یقینی حالات کے باوجود یہ چاروں خواتین کئی ہفتے گزر جانے کے بعد بھی اپنے اردگرد کے ماحول کے سحر میں مبتلا ہیں۔

کلیئر کہتی ہیں کہ ’ہر صبح جب اس عمارت کے کچھ حصوں پر پڑی برف پر چلتے ہیں، اپنے ارد گرد کے پہاڑوں اور بڑے بڑے برفانی تودوں پر نظر ڈالتے ہیں، تو یہ سب کچھ اس قدر خوبصورت دکھائی دیتا ہے کہ آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔‘

میں نے خواتین سے پوچھا کہ انھیں کیسا محسوس ہوتا کہ اس جزیرے پر سینکڑوں پینگئونز کے درمیان وہ صرف چار انسان ہیں؟

مائری کا جواب تھا کہ پینگوئنز ’اتنا شور نہیں مچاتیں جتنا ہم سجھ رہے تھے۔ یہ پینگوئنز بڑے اچھے ہمسائے ہیں اور انھیں دیکھ کر بڑا مزا آتا ہے۔‘

جہاں تک ان پینگوئنز پر نظر رکھنے کا تعلق ہے تو ٹیم کا بڑا کام ان کے انڈوں کا حساب کتاب رکھنا ہے۔ قطب جنوبی کی یہ پینگوئنز عموماً سال کے انہی مہینوں میں انڈے دیتی ہیں۔ لیکن مائری کے مطابق ٹیم کو لگتا ہے کہ یہاں کے بدلتے ہوئے موسمی حالات کی وجہ سے پینگوئنز کی افزاش نسل کا موسم اب تاخیر سے آتا ہے۔

’آج کل بھی یہاں پر بہت زیادہ برف ہے اور یہاں خلیج میں بھی سمندری برف میں تیزی نہیں دکھائی دے رہی جو کہ ایک غیرمعمولی بات ہے۔ اگر پینگوئنز کے انڈوں پر برف پڑ جاتی ہے تو انڈے زندہ نہیں رہیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہاں موسم معمول سے زیادہ گرم رہتا ہے اور سردی بھی کم پڑتی ہے، تو یہ چیز ہمارے پینگوئنز کے لیے اچھی نہیں ثابت ہو گی۔‘

کلیئر اور مائری کا کہنا تھا کہ وہ جب سے یہاں آئی ہیں، اُنھیں زیادہ فرصت نہیں ملی ہے، لیکن وہ جزیرے پر گزرنے والے ہر لمحے کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی لیے میں نے ان سے پوچھا کہ اس سال وہ اپنی انتہائی غیرمعمولی کرسمس کے لیے خاص طور پر کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مائری کا جواب تھا کہ ’ہم کرسمس والے دن چھٹی کریں گے۔ ہم میں سے کچھ خواتین پُڈِنگ بنائیں گی، قیمے کی ڈِش ( مِنس پائی) بنائیں گی اور اس کے ساتھ ادرک والے بسکٹ بھی۔ اس دن ہم بس آرام کریں گے، کرسمس ڈِنر کریں گے اور بہت سے ایسی چیزیں کریں گے جو ہم عموماً اپنےگھر پر کرتے ہیں، لیکن ہم یہ سب اس مرتبہ اپنے گھر پہ نہیں بلکہ یہاں اینٹارکٹیکا میں کریں گے۔‘

Related Posts

واٹس ایپ چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے چینلز مالکان کے لیے ایک بہترین اور دلچسپ فیچر کی آزمائش شروع…

امریکی نوجوان کی موت کے بعد چیٹ جی پی ٹی میں والدین کا کنٹرول شامل کیا جائے گا

امریکی نوجوان کی موت کے بعد چیٹ جی پی ٹی میں والدین کا کنٹرول شامل کیا جائے گا امریکی جوڑے نے اپنے بیٹے کی خودکشی کا مقدمہ دائر کر رکھا…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے

ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے

امریکی امیگریشن جج کا فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم

امریکی امیگریشن جج کا فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم

اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود

اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود

معروف حریت پسند کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف حریت پسند کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ

غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ

یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک

یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک

ننھے اسٹار عمر شاہ کی انتقال سے قبل کیا کیفیت تھی؟ چچا نے تفصیل بیان کردی

ننھے اسٹار عمر شاہ کی انتقال سے قبل کیا کیفیت تھی؟ چچا نے تفصیل بیان کردی

افغانستان سے دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان

افغانستان سے دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان

ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین

روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ

خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

وزیراعظم سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر

وزیراعظم سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر

سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع

سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت

پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سے صرف 3 ماہ میں 100 ارب روپے کی آمدن کا نقصان

فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سے صرف 3 ماہ میں 100 ارب روپے کی آمدن کا نقصان

پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خوف، افغان زلزلہ متاثرین کا گھروں کو جانے سے انکار

پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خوف، افغان زلزلہ متاثرین کا گھروں کو جانے سے انکار

البانیہ میں تیسری سے چوتھی صدی عیسوی کے زمانے کے امیر رومی شخص کا مقبرہ دریافت

البانیہ میں تیسری سے چوتھی صدی عیسوی کے زمانے کے امیر رومی شخص کا مقبرہ دریافت

بین الاقوامی قانون اور جنگ کے اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے، سربراہ یو این انسانی حقوق

بین الاقوامی قانون اور جنگ کے اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے، سربراہ یو این انسانی حقوق

برکس رہنماؤں کا معاشی تحفظ پسندی اور ٹیرف بلیک میلنگ پر سخت ردعمل

برکس رہنماؤں کا معاشی تحفظ پسندی اور ٹیرف بلیک میلنگ پر سخت ردعمل

ملتان اور قریبی اضلاع شدید سیلاب کے خطرے سے دو چار، شیرشاہ بند توڑنے کا فیصلہ

ملتان اور قریبی اضلاع شدید سیلاب کے خطرے سے دو چار، شیرشاہ بند توڑنے کا فیصلہ

کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل

سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل

واٹس ایپ چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش

نیب نے بیڑا غرق کردیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

نیب نے بیڑا غرق کردیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن: 29 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، 38 نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو شیڈول

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن: 29 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، 38 نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو شیڈول

خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار

خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار

لاہور ہائیکورٹ: سری لنکن فیکٹری منیجر قتل کیس میں مجرموں کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی

لاہور ہائیکورٹ: سری لنکن فیکٹری منیجر قتل کیس میں مجرموں کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی

سجل علی کو کالج کی طالبہ کے کردار کے لیے منتخب کیوں کیا؟ خلیل الرحمٰن قمر نے وجہ بتادی

سجل علی کو کالج کی طالبہ کے کردار کے لیے منتخب کیوں کیا؟ خلیل الرحمٰن قمر نے وجہ بتادی

روپے کی ڈی ویلیو ایشن معاشی مسائل کا حل نہیں، گوہر اعجاز کی ڈالر مہنگا کرنے کی مخالفت

روپے کی ڈی ویلیو ایشن معاشی مسائل کا حل نہیں، گوہر اعجاز کی ڈالر مہنگا کرنے کی مخالفت

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت آسمان پر پہنچ گئی

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت آسمان پر پہنچ گئی

ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے کم سے کم 545 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی مل گئی

ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے کم سے کم 545 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی مل گئی

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سندھ: کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور

سندھ: کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور

ماریا بی نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنا دفاع پیش کردیا

ماریا بی نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنا دفاع پیش کردیا

فنکاروں نے ڈراما انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگی کے مسائل بے نقاب کردیے

فنکاروں نے ڈراما انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگی کے مسائل بے نقاب کردیے