
اسلام آباد :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ کشمیری طاقت سے دبنے والے نہیں ہیں، ہمارا مقابلہ ایک متعصب قوم سے ہے ہم کسی ریاست یا قوم کا نہیں ایک متعصب ذہنیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
نیشنل بک فائونڈیشن کے تحت یکجہتی کشمیر سیمینار سے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لکھاریوں نے کشمیر کے مسئلے پر لوگوں کو آگاہی فراہم کی ہے ہمارا مقابلہ ایک متعصب قوم سے ہے ہم کسی ریاست یا قوم کا نہیں ایک متعصب ذہنیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ہمارے شعرا و ادیبوں نے کشمیر کے حالات پر بہت اچھا لکھا ہے۔ عوام کو کشمیر کے حالات سے اگاہی دی۔ جب تک کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے اسوقت ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہندو مذہب میں ذات پات کا غیر انسانی سسٹم رائج ہے۔ ہمارا مقابلہ متعصب قوم سے ہے ۔
انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے چھ سو سالہ دوراقتدا کی وجہ سے ہندوئوں میں احساس کمتری ہے۔ خوش قسمت ہیں ہندوئوں کی منفی ذہنیت سے نکل اپنا ملک بنایا ۔ ہندوئوں اب کھل کر اپنے عزائم کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ سوچ انسانیت کے خلاف ہے منفی سوچ کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔کشمیری طاقت سے دبنے والے نہیں ہے۔چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ۔130 لوگوں کو شہید کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر ہر طرح کے اقدامات کریں گے۔امید ہے ہمارے ادیب شاعر اس مسئلے کو اجاگر کرتے رہیں گے۔