بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ریحانا پر الزام لگایا کہ انہوں نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں
امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارت میں کسانوں کے حق میں تویٹ کیا تو سوشل میڈیا پر بھونچال سا آگیا، بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے کے بعد امریکی گلوکارہ ریانا پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی صارفین نے ریانا پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔
اس سے پہلے ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانا نے بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا جس پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے بھکت انتہا پسند ہندو تلملا اٹھے اور گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی ماہ سے کسان ذرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات ماننے پر تیار نہیں ، الٹا مودی حکومت مظاہرے اور احتجاج کرنے پر اپنے ہی کسانوں پر تشدد کررہی ہے ، کسانوں کے احتجاج پر ابھی تک پوری بالی ووڈ انڈسٹری خاموش تھی لیکن انٹرنیشنل گلوکارہ ریحانا کے بھارتی کسانوں کے حق میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ نے جیسے بھارتی کسانوں کے احتجاج میں نہ صرف جان ڈال دی بلکہ سوئی ہوئی بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی جگادیا ، تاہم مودی کے حامیوں اور انتہا پسندوں کو گلوکارہ ریحانہ کا کسانوں کے حق میں آواز اٹھانا ایک آنکھ نہیں بھایا۔
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…