نیویارک(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کا خوف تاحال اس قدر ہے کہ ایک حالیہ سروے میں59فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ جراثیموں اور وائرسز کے خوف سے مستقبل میں لوگوں کو ملتے ہوئے انہیں گلے نہیں لگائیں گے، بوسہ نہیں دیں گے اور حتیٰ کہ ہاتھ بھی نہیں ملائیں گے۔ تاہم ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں بغل گیر ہونے کا ایسا فائدہ بتا دیا گیا ہے کہ یہ لوگ بھی وائرس کے خوف کو ایک طرف رکھتے ہوئے لوگوں سے گلے مل کر ہی انہیں خوش آمدید کہا کریں گے۔ میل آن لائن کےمطابق ماہرین نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ گلے ملنے سے لوگوں کو کئی طرح کی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے اور ایسے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ طویل زندگی پاتے ہیں۔یونیورسٹی آف لندن اور یونیورسٹی آف گولڈزسمتھس کے ماہرین نے اس مشترکہ تحقیق میں 112ممالک کے 40ہزار لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر مائیکل بینیسی کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ جن لوگوں کو دوسروں کے جسم کا لمس
جتنا زیادہ ملتا ہے، ان کی صحت اتنی ہی بہتر ہوتی ہے اور ان میں تنہائی کا احساس اتنا ہی کم ہوتا ہے جو ان کی جسمانی و ذہنی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ تحقیق میں شامل جو لوگ دوسرے سے ملاقات کرتے انہیں گلے ملتے تھے ان میں بلڈپریشر مستحکم پایا گیا۔ اس کے علاوہ ان میں ذہنی پریشانی بھی بہت کم تھی اور ایسے لوگوں کو تکلیف کا احساس بھی کم ہوتا تھا۔اس کے مدافعتی نظام کے لیے بھی فوائد سامنے آئے، جس کے نتیجے میں لوگ کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اور نتیجتاً دوسروں سے زیادہ طویل عمر پاتے ہیں۔“
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…