ہالینڈ: دنیا کا سب سے مہنگا برگرسامنے آگیا ہے جسے ’گولڈن بوائے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ہالینڈ کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی قیمت 6000 امریکی ڈالر یا ساڑھے نو لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
ہالینڈ کے شہر وورتھوئزن میں واقع ’ڈی ڈالٹنس‘ ریستوران نے بڑے کیکڑے (کنگ کریب)، وائٹ ٹرفل اور دیگر اجزا سے ایک مزیدار برگر بنایا ہے۔ ریستوران کے مالک رابرٹ جان ڈی وین ایک روز انٹرنیٹ پر دنیا کے سب سے بڑے برگر کو ڈھونڈ رہے تھے کہ ان کی نظر اوریگون کی ایک برگر دکان پرپڑی جس کی قیمت 5000 ڈالر اور وزن 352 کلوگرام تھا۔ یہ ریکارڈ 2011 میں کیا گیا تھا لیکن اب وہ اس سے بھی قیمتی برگر بنانے کا ارادہ کرچکے تھے۔
لیکن وہ کئی سو کلوگرام وزنی برگر کی بجائے ایک ایسا چھوٹا مگر مہنگا ترین برگربنانا چاہتے تھے کہ اسے عام انسان کھاسکے۔ تاہم انہوں نے اس مہنگے ترین برگر سے ہونے وآلی آمدنی غریب ممالک میں پانی کے منصوبوں کو عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…









































