محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج ہوگا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ پاکستان میں بھی سورج گرہن جزوی طور پر دکھائی دےگا جب کہ سورج گرہن یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں دکھائی دےگا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ پاکستان میں جزوی سورج گرہن دوپہر ایک بجکر 58 منٹ پر شروع ہوگا جس کا اختتام 6 بجکر 2 منٹ پر ہوگا جب کہ سب سے زیادہ جزوی سورج گرہن سہ پہر 4 بجے کے بعد ہوگا۔









































