امریکہ میں ایک لڑکی6سال تک ایک شخص کی گرل فرینڈ رہی اور بالآخر اس پر ایسا انکشاف ہوا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔ “انڈیا ٹائمز “کے مطابق6 سال تک اس شخص کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کے بعد اس لڑکی کو علم ہوا کہ وہ آدمی کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سگا بھائی تھا، جس سے وہ اپنے ماں باپ کی علیٰحدگی کی وجہ سے بچپن ہی میں بچھڑ گئی تھی۔
ویب سائٹ’ Reddit‘ پر اس لڑکی نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میری عمر 30سال ہے اور میرے بھائی کی عمر 32سال ہے جس کے ساتھ میں گزشتہ 6سال تک تعلق میں رہی۔ میرے ماں باپ کے الگ ہو جانے پر مجھے انہوں نے ایک بے اولاد جوڑے کو گود دے دیا تھا جبکہ میرے بھائی کی پرورش میری ماں نے کی۔ ہم بہن بھائی کبھی ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں رہے۔“










































