عازمین حج کا پہلا کارواں مک مکرمہ پہنچ گیا، مناسک حج کی ادائیگی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
عازمین طواف قدوم کرکے مناسک حج کا آغاز کر رہے ہیں۔ صحن حرم میں سماجی فاصلے کے ساتھ طواف قدوم جاری ہے۔ مختلف اوقات کار میں عازمین کے قافلے پہنچ کر طواف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی حکومت نے حجاج کیلئے حج اسمارٹ کارڈ متعارف کرادیا
آٹھ ذوالحج کو نماز ظہر سے قبل تمام عازمین کو منی پہنچایا جائے گا۔ منی میں خیموں کے علاوہ عمارتوں میں عازمین کی آمد کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ آب زم زم کی ہزاروں بوتلیں بھی عازمین کو طواف کے دوران فراہم کی جارہی ہیں۔