دُنیا کے سب سے مہذب اور اخلاقیات کے چیمپئن مُلک کا اصلی اور گھناؤنا چہرہ!
برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو اور پرنس ہیری کی بیگم امریکن اداکارہ میگھن مارکل نے مشہور زمانہ ہوسٹ اوپرا ونفرے کو انٹرویو کے دوران برطانوی شاہی خاندان کا اصلی چہرہ دُنیا کے سامنے رکھ دیا۔
لاہور(عمارہ خان )تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو اور پرنس ہیری کی بیگم اور امریکن اداکارہ میگھن کے مُطابق انکو اچھے سے باور کروا دیا گیا تھا کہ انکی سانولی رنگت کے باعث انکو نا تو پرنسز کا ٹائٹل ملے گا اور نہ پروٹوکول۔۔اور جب وہ حاملہ ہوئیں تو انکو صاف صاف بتا دیا گیا کہ انکے بچے کو کوئی ٹائٹل نہیں ملے، سیکیورٹی یا پروٹوکول نہیں ملے گا کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ہونے والا بچہ کس قدر کالا ہو گا۔
اُنکے مطابق انکو اس قدر زچ کیا گیا کہ وہ خودکشی کرنے کا سوچنے لگ گئیں۔۔۔انکے لئے سب سے تکلیف سارا دن یہ ڈسکس ہونا تھا کہ ہونے والا بچہ کس قدر کالا ہو گا اور شاہی خاندان کو اس کی وجہ سے کس قدر سُبکی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لیڈی ڈیانا کو بھی اسی طرح زچ اور زدو کوب کیا گیا لیکن وہ ڈٹ کر انکا مقابلہ کرتی رہیں تاوقتیکہ انکا دوسرا بندوبست کر لیا گیا۔