لک بھر میں شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت 115روپے ہو گئی ہے،جبکہ کراچی میں 110 روپے فی کلو فروخت ہور ہا ہے۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کم از کم قیمت 2300 روپے اور کراچی میں 2200 روپے تک ہے، تاہم کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ملک میں 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 42.70 فیصد رہی،یاد رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں نان بائیوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہڑتال کرتے ہوئے روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔








































