کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر لاہور انتظامیہ نے ویکسین لگانے کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پولیو مہم کی طرز پر کورونا ویکسین گھر گھر جاکر لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے ویکسی نیشن کے حوالے سے 14اگست تک 40فیصد حد ف پورا کیا جائے جس کے تحت انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر سے گھرگھرویکسین مہم کا آغازکردیاجائے گا،18 سال سے زائدعمرکے 65 لاکھ 70ہزار 154 افرادہدف میں شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہو ر کا کہنا ہے کہ ایک یونین کونسل میں ٹیم 3 ارکان پرمشتمل ہوگی،دو ویکسی نیشن ٹیمیں شہرکی گلی گلی اورگھرگھرجائیں گی،ٹیم میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر،ڈیٹاانٹری آپریٹر،ویکسی نیٹرشامل ہوں گے۔
ڈی سی لاہور نے بتایا کہ اب تک 17 لاکھ شہریوں کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔









































