بھارت میں ولیمے کے روز دُلہا نے مبینہ طور پر دُلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک نوبیاہتا جوڑا شادی کے بعد خوشی خوشی گھر روانہ ہوا لیکن شادی کے تیسرے روز وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے اور ان کے جسموں پر چھریوں کے وار کے نشانات تھے۔
پولیس کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ جوڑے کے درمیان کمرے میں جھگڑا ہوا جس دوران شوہر نے پہلی اپنی نئی نویلی دُلہن کو چھری کے وارکرکے قتل کیا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ 22 سالہ کہکہشاں بانو اور24 سالہ اسلم کی شادی اتوار کو ہوئی تھی جس کے بعد منگل کے روز ولیمے کی تیاریاں جاری تھیں لیکن گھروالوں کی جانب سے مسلسل دروازہ کھٹکھٹانے پربھی اندر سے کسی نے دروازہ نہ کھولا جس پر اہلخانہ نے کھڑکی دوڑی تو دونوں کی لاشیں خون میں لت پت تھیں۔
پولیس کاکہنا ہےکہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ کمرے سے ایک چھری بھی برآمد ہوئی ہے۔








































