ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہرارے میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
سیریز میں ایک صفر کی برتری کے باوجود قومی ٹیم کا مڈل آرڈر کمزور کڑی بن گئی ہے، سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے ٹیم مینجمنٹ نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے میچ میں پاکستان اپ سیٹ سےبچ گیا تھا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مڈل آرڈر پر کارکردگی دکھانے کیلئےدباؤ ہوگا۔
پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل زمبابوے کے مڈل آرڈر بلے باز کریگ ارون انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،کریگ ارون پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، زمبابوین اسکواڈ میں کریگ ارون کی جگہ تاریسائی مساکانڈا کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹی ٹوینٹی سے قبل زمبابوین ٹیم کو دھچکا
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کے 149 رنز کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی تھی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں، 82 رنز کی اننگز کھیلنے پر رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…