مہنگائی کی چکی میں بستی عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے ،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ،جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے ،جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔








































