بیٹے کی جانب سے بھاری انشورنس کے حصول کے لیے ماں کو مردہ قرار دینے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ہے،ایف آئی اے نے کاغذات میں مردہ ماں کو تلاش کر لیا ہے،گزشتہ روز سوات کی رہائشی خاتون سیما کھربے امریکن قونصلیٹ گئی تھیں جہاں انہیں مردہ لکھوایا گیا تھا اور اس موقع پر ایف آئی اے نے انہیں اپنیحراست میں لیکر جب تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون اپنے عزیز کے ہاں رہائش پذیر ہیں اور انکے بیٹے اور بیٹی نے بھاری انشورنش کے حصول کے لیے امریکہ میں ایک بھاری رقم لے
رکھی ہے جو کہ پاکستانی 25کروڑ روپے کے قریب ہے،اس حوالہ سے مذکورہ خاتون نے ایک بیان میں کہا کہ انکا کسی بھی غیر قانونی فعل سے تعلق نہیں ہے اور یہ سب کچھ انکے بیٹے نے کیا ہے اور وہ اس معاملہ میں بے گناہ ہیں،واضع رہے کہ سیما کھربے کے بچوں نے 2011میں ہی کاغذات میں اپنی والدہ کو مردہ قرار دیا تھا تاہم وہ زندہ اور صحت مند ہیں اور اپنے ایک عزیز کے ہاں قیام پذیر ہیں۔