کراچی: شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بابر اعظم ویرات کوہلی سے بھی آگے نکلے گا، ایسی بات نہیں کہ قومی ٹیم میں کوئی اسٹارنہیں، سب اسٹارز شامل ہیں۔
سابق کپتان قومی ٹیم شاہد آفریدی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی 20 میں بہترین ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلی جس کا فائدہ ہوا، بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی ٹیم بی یا سی نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کی بابر اعظم کی تعریف
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اعظم خان تگڑاکھلاڑی ہے، فٹنس بہترکرنے کی ضرورت ہے، ہم نے آصف علی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی آزمایا، اعظم خان کو جس نمبر پر بھیجا جارہا ہے وہاں ٹیم کو ہارڈ ہٹر کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 31 زنز سے شکست دیدی
ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب بابر اعظم ویرات کوہلی سے بھی آگے نکلے گا، ایسی بات نہیں کہ قومی ٹیم میں کوئی اسٹارنہیں، سب اسٹارز شامل ہیں، مصباح الحق کو ون ڈے کے لحاظ سے ٹیم کا ماحول بدلنا پڑے گا، مشکل وقت میں کھلاڑیوں کو اٹھانا چاہیے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی پرفارمنس بہت زبردست رہی ہیں، ضروری نہیں کہ کوئی پلیئر روز روز پرفارم کرے۔