لاہور 24 نیوز چینل کے پروگرام “میرا وزیراعظم میرا سوال ”
وڈیرے کو جو عورت پسند آجاتی ہے اسے ڈیرے پر بلا لیتا ہے
لاہور(عمارہ خان)تفصیلات کے مطابق لاہور 24 نیوز کے پروگرام”میرا وزیراعظم میرا سوال”میں ایک شخص جو ضلع مظفر گڑھ سے اپنے علاقے کے وڈیروں سے جان بچا کر لاہور آگیا تھا اس کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کے وڈیروں مرزا یامین اور سراج نے ہمارا جینا حرام کیا ہوا ہے ۔ہمارے بچے عورتیں کوئی بھی ان کے شر سے بچا نہیں ہوا۔یہ لوگ کسی کی بھی عورت کو اپنے ڈیرے پر بلا لیتے ہیں اور آواز اٹھانے والے پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دیتے ہیں ۔ہمارے بچوں کو ہاتھ باندھ کر لوگوں کے گھروں میں گھمایا گیا۔ ہمارا بس یہ سوال ہے کہ یہ ظلم آخر کب تک جاری رہے گا؟
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے
ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…









































