دس پاکستانی ڈرامے جو لاک ڈاون کے دوران آپ کی بوریت دور کر سکتے ہیں

لاک ڈاؤن کے دوران وقت بیتانے کے لیے آپ کون سے پاکستانی ڈرامہ دیکھ سکتے ہیں؟ ڈرامہ نقادوں سے رائے لینے کے بعد ہم نے آپ کے لیے یہ فہرست مرتب کی ہے۔
کورنا کی وبا خود کسی ڈراؤنی فلم سے کم نہیں لیکن اس وبا کا خوف کم کرنے اور مشکل وقت کو آسان بنانے میں فلم اور ڈرامے ایک اہم سہارا بن گئے ہیں۔

کہانیوں اور کرداروں کی دنیا میں کھو کر دن کو رات کرنا نسبتاً آسان لگنے لگا ہے۔

جہاں نیٹ فلیکس دنیا بھر میں پہلے سے کہیں زیادہ سٹریم ہوا ہے، وہیں اردو زبان کے ڈرامے بھی یاداشت اور انٹرنیٹ کے سہارے دوبارہ زندہ کیے جارہے ہیں اور ان کے ساتھ ہی پی ٹی وی کی جاندار روائت نئی نسل کو منتقل ہو رہی ہے۔

لیکن دیکھنا کیا ہے؟ اس فیصلے کو آسان بنانے کے لیے بی بی سی نے ڈرامے کے نقادوں سے بات کی جن میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ بات کلاسیک کی ہو تو، پاکستان ٹیلی ویژن کا نام ہی کافی ہے
پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈائریکٹر پروگرامنگ کنول مسعود کا کہنا ہے پی ٹی وی نے لاک ڈاؤن کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے پی ٹی وی پر ایک وقت بھی مقرر کیا ہے جس وقت پرانے ڈرامے نشر کیے جا رہے ہیں۔

جیسا کہ آج کل تنہائیاں چل رہا ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی وی اپنی آرکائیو کو ڈیجیٹلائز کر رہا ہے۔

وارث
صحافی اور نقاد عمیر علوی پی ٹی کی وراثت میں وارث کو نمایاں ترین ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ چوہدری حشمت کا کردار ہمیشہ یاد رہ جانے والا کردار ہے۔

ڈرامے کی خاص بات سنسنی اور رومانویت کا امتزاج ہے۔ ڈرامہ وارث کی کہانی اس خطے میں حاکم اور محکوم کے ازلی رشتے کی ایسی کہانی جو چالیس سال گزرنے پر بھی پرانی نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس ڈرامے میںستر سالہ چوہدری حشمت کا کردار ادا کرنے والے محبوب عالم خود اس وقت صرف پینتیس برس کے تھے۔

اس ڈرامہ کو امجد اسلام امجد نے لکھا تھا اور غضنفر علی اور نصرت ٹھاکر نے اس کو ڈائریکٹ کیا تھا۔

عمیر علوی کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ نہ صرف اپنے وقت کا بہترین ڈرامہ تھا بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ آج کے دور کا بھی بہترین ڈرامہ ہے تو غلط نہیں ہو گا۔

ان کہی
ایک ایسا ڈرامہ جسے خود سراہا مسکراہٹ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔

ڈراموں کی نقاد ملیحہ رحمان کہتی ہیں حسینہ معین کی کہانیاں ایسی ہوتی ہیں کہ جیسے ہماریاپنی ہی ہوں۔ اس میں ٹمی کا مشہور کردار تھا جس کوجمشید انصاری نےادا کیا۔

شہناز شیخ نے اس ڈرامہ میں ایسا کردار ادا کیا جس کو بعد میں بالی وڈ کی فلموں میں کاپی کیا گیا۔

اس کے علاوہ بہروز سبزواری اور سلیم ناصر بھی اس ڈرامے کا حصہ ہیں ۔اس ڈرامہ میں ایک ہیرو جاوید شیخ تھے جبکہ دوسرے ہیرو شکیل تھے۔

عمیر علوی ان کہی کے کرداروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ لکھاری اور ڈائریکٹر نے ایسےمزے دار کردار بنائے تھے کہ وہ آج تک آپ کو یاد رہتے ہیں۔

اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہیں کہ اس میں مزیدار کہانی اور بہت ہی خوبصورت کردار ہیں۔

تنہائیاں
اگر آپ نے ڈرامہ تنہائیاں نہیں دیکھا تو سمجھیے کچھ نہیں دیکھا۔ مرینہ خان اور شہناز شیخ کے کردار بھولنے والے نہیں ہیں۔ اور کباچہ کا کردار اس ڈرامے کی جان ہے۔

یہ شہناز شیخ کا دوسرا ڈرامہ تھا اور اس کے بعد انھوں نے کام نہیں کیا لیکن ان کو یاد رکھنے کے لیے ان کہی اور تنہائیاں یہ دو ڈرامے ہی کافی ہیں. اس ڈرامے میں بدر خلیل اور آصف رضا میر نے کمال کا کام کیا ہے۔

عمیر علوی کہتے کہ کو کوئی ڈرامہ دیکھنا ہے تو تنہائیاں بار بار دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ڈرامے میں ادکاری بہت اچھی ہے۔

سنہرے دن
مزاح سے بھر پور، نوجوانوں کی کہانی اگر آپ نے دیکھنی ہے تو یہ ڈرامہ بہترین ہے۔آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں بنا ڈرامہ سنہرے دن ادارے کی پہلی باقاعدہ پروڈکشن تھی۔

سلیم شیخ نے اس ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ اس ڈرامہ کو شعیب منصور نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے اس کے بعد ایلفا، براوو، چارلی اور عہد وفا بھی بنائے لیکن اگرآ پ نے صحیح معنوں میں ان دو ڈراموں کا مزہ لینا ہے تو آپ کو سنہرے دن ضرور دیکھنا چاہیے۔ فراز انعام ان تینوں ڈراموں کا حصہ رہے ہیں۔

سنہرے دن کے اس مشہور سین کے بارے میں عمیر علوی بتاتے ہیں جو فراز انعام کا پہلا سین یہ تھا۔

اس سین میں ان کو صوبیدار آ کر کہتا ہے، جنرل صاحب کا پیغام ہے کہ وہ آپ کا سامان لینے نہیں آ سکتے۔ عمیر کہتے ہیں ابھی تو آپ کو یہ ڈائیلاگ شاید سمجھ میں نہیں آئے کیونکہ اس کے لیے آپ کو پورا ڈرامہ دیکھنا پڑے گا۔ اس میں جو مزاح ہے وہ آپ کو بہت ہنسائے گا۔ اس ڈرامے کی اور مشہور لائنز ہیں۔

جیسے آ گیا ہے کیوں کاکول؛ تیرے جیسا بلڈی فول

آ گیا ہے کیوں کا کول؛ میرے جیسا نا معقول۔

یہ سب لائنز اسی ڈرامے کی ہیں۔ مورال کیسا ہے سر، اپ ٹو دی مارک سر۔

دھواں
اگر آپ نے ایکشن اور تھرل دیکھنا ہے تو دھواں دیکھا جا سکتا ہے ۔ نوے کی دہائی میں پی ٹی وی پر نشر کیا جانے والا وہ ڈرامہ ہے جس کو اس زمانے میں ہر کسی نے دیکھا ہو گا۔

اس ڈرامے کی ہر قسط میں ایک نئی کہانی ہے۔ عاشر عظیم نے اس ڈرامے کو لکھا اور انھوں نے ہی اس ڈرامے میں کردار بھی ادا کیا۔

بلبلے ڈرامے سے پہلے نبیل کا اگر کوئی بہت مشہور کردار تھا وہ یہی تھا۔ ڈرامے میں نصرت فتح علی خان کا گانا، کسے دا یار نہ وچھڑے، اس ڈرامے کے بعد زیادہ مشہور ہو گیا تھا۔

خدا کی بستی
عامر رضا ڈرامہ نگار ہیں اور ٹی وی پروڈیوسر ہیں۔ ان کا کہنا کہ پاکستان میں بہت اچھے اچھے ڈرامے بنے ہیں، لیکن ان کے خیال میں وہ ڈرامے جو آج کل دیکھے جا سکتے ہیں ان میں خدا کی بستی ایک ایسا ڈرامہ ہے جو ضرور دیکھنا چاہیے۔

اس ڈرامہ کو دو بار ریکارڈ کیا گیا۔ ایک بار اس ڈرامے کی ٹیپس ضائع ہو گئیں تھیں۔ جب ذوالفقار علی بھٹو اقتدار میں آئے تو ایک بار پھر اس ڈرامے کو ریکارڈ کیا گیا۔ خدا کی بستی کا مرکزی کردار نو شا کا ہے

یہ ڈرامہ شوکت صدیقی کے ناول پر بنا ہوا ہے، ناول بہت ہی مقبول ہے۔

عامر رضا اس ڈرامے کے بارے میں کہتے ہیں کہ پاکستان میں طبقات کے درمیان جو کشمکش ہے اور تقسیمِ ہندوستان کے بعد جو ایک نئی سوسائٹی جنم لے رہی تھی اس کا بہت ہی عمدہ انداز میں اس ڈرامہ میں تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

لشکارا، اور انکار
اگر نئے ڈراموں کی بات کی جائے تو کچھ ایسے ڈرامے بنے جن میں معاشی مسائل کو اجاگر کیا گیا۔

عامر رضا کہتے ہیں کوئی بھی آرٹ پیس بنا سیاسی، سماجی اور معاشی بیانیے کے کار آمد نہیں۔ یہی بنیادی عناصر ہیں جو کردار کی نفسیات بناتے ہیں۔

اس لیے نئے ڈراموں میں یہ وہ ڈرامے ہیں جن میں معاشی مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

ان میں ظفر معراج کے لکھے یوئے دو ڈرامے لشکارا، اور انکار ہیں۔ عامر رضا سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں ڈرامے ایک ساتھ دیکھے جائیں تو ان مسائل کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھا جا سکتا ہے۔

لشکارا ڈرامہ تیزاب سے جلنے والوں کی کہانی ہے کہ ان پر کیا گزرتی ہے۔ اس ڈرامے کا مرکزی اشنا شاہ نے ادا کیا ہے جو کہ ببلی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

چلبل اور زندگی سے بھر پور ببلی کس طرح اس معاشرے میں بدلے کی آگ کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔آپ کو اس ڈرامے میں نظر آئے گا

انکار ڈرامے میں یمنیٰ زیدی نے حاجرہ کا کردار اد کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح انکار پر اس کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ کیسے اس کے خلاف کھڑی ہو جاتی ہیں۔

ڈر سی جاتی ہے صلہ
جنسی تشدد صرف گھر سے باہر نہیں ہوتا بلکہ گھر کے اندر رہنے والے بھی بعض اوقات ایسا کرتے نظر آتے ہیں۔ کاشف انصار کا ڈائریکٹ کیا ہوا ڈرامہ ڈر سی جاتی ہے صلہ میں اس کو دکھایا گیا ہے

عامر رضا کہتے ہیں کہ فلمز میں دیکھا جائے تو ریپ کرنے والے کی ایک خاص سٹیریوٹائپ سے کانسپٹ پر عکاسی کی جاتی ہے۔ اس کانسپٹ میں اس کی بڑی بڑی مونچھیں دکھائی ہیں۔

لیکن اصل معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا اور جنسی تشدد کرنے والے کو پہچاننا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ایسے افرادہمارے ارد گرد کے ہی موجود افراد میں سے ہی ہوتے ہیں۔ وہ عام انسان ہوتے ہیں۔

اس ڈرامے میں یہ دکھایا گیا ہے کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والا بعض اوقات خاندان کے اندر سے ہی ہوتا ہے تو اس وقت ان کے خلاف آواز اٹھانا کتنا مشکل ہوتا ہے۔

یقین کا سفر
سجل علی اور احد رضا کو اگر آپ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔تو ملیحہ رحمان کا کہنا ہے کہ نئے ڈراموں میں یقین کا سفر دیکھنا چاہیے۔

سجل علی اور احد رضا میر کے اس ڈرامے میں شروع میں کچھ سنجیدہ تھا، لیکن اگر آپ کو رومانس دیکھنا ہے تو یہ ڈرامہ بہترین ہے۔

Related Posts

ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے

ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال

کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

خوشبو خان کا ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پر نیا بیان

خوشبو خان کا ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پر نیا بیان

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کی قسمت سنوارنے کی کوششوں کو مزید تیز کر دیا

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کی قسمت سنوارنے کی کوششوں کو مزید تیز کر دیا

شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

کیریبین میں امریکا کا مبینہ ’منشیات بردار کشتی‘ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

کیریبین میں امریکا کا مبینہ ’منشیات بردار کشتی‘ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں، صہیونی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں، صہیونی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

بلوچستان: ضلع کیچ کی پہاڑی پٹی سے ایک ہفتہ قبل لاپتا ہونیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان: ضلع کیچ کی پہاڑی پٹی سے ایک ہفتہ قبل لاپتا ہونیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد

استنبول میں غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا

استنبول میں غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا

مذاکرات کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ کے علاقے بار قمبر خیل سے انخلا پر رضامند

مذاکرات کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ کے علاقے بار قمبر خیل سے انخلا پر رضامند

پاکستان 10 تجارتی شراکت داروں کیساتھ غیر متوازن ترجیحی تجارتی معاہدے بہتر بنائے، عالمی بینک

پاکستان 10 تجارتی شراکت داروں کیساتھ غیر متوازن ترجیحی تجارتی معاہدے بہتر بنائے، عالمی بینک

اسٹیٹ بینک اور آئی ایف سی میں معاہدہ، نجی شعبے کی نمو کیلئے قرضوں کا اجرا بڑھانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک اور آئی ایف سی میں معاہدہ، نجی شعبے کی نمو کیلئے قرضوں کا اجرا بڑھانے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز تاخیر اور بیک لاگ کے باعث نئی نمبر پلیٹس وقت پر فراہم کرنے میں ناکام

محکمہ ایکسائز تاخیر اور بیک لاگ کے باعث نئی نمبر پلیٹس وقت پر فراہم کرنے میں ناکام