
سارہ قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ بیگم نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی ” ہم نیوز” کے مطابق نامزد ملزمہ نے وکیل کے ذریعے درخواست ضمانت سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر کر دی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیٹے نے قتل کے بعد صبح 9 بجکر 12 منٹ پر فون پر آگاہ کیا، میں کمرے کی طرف بھاگی لیکن تب تک بہوقتل ہوچکی تھی، بیٹے کو کمرے میں بیٹھنے کو کہا، تب تک اس کے والد نے پولیس کو آگاہ کردیا تھا۔