اسلام آباد میں قتل ہونے والی سارہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق ملزم شاہنواز امیر کے خلاف مقدمہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے گھر میں غیر قاونی اسلحہ رکھنے کی معلومات دی تھیں ۔








































