اسلام آباد :اداکار صباء قمر نے فلم’’کملی‘‘ کے علاوہ کوئی دوسری فلم سائن کرنے بارے خبروں کی تردید کی ہے۔
صباء قمر بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم’’کملی‘‘ کے علاوہ ایک اور فلم بھی کاسٹ کر لی ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف ’’کملی‘‘ پر کام کر رہی ہیں اور جب بھی وہ کسی اور فلم کے لیے معاہدہ کریں گی تو ضرور بتائیں گی۔









































