
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز ڈالر 2 روپے کم ہوکر 221.94 روپے پر بند ہوا تھا۔
جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر روپیہ ڈالر کے سامنے اوپر جاتا نظر آرہا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں پہلے ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.50 روپے کا ہوگیا۔
ایک موقع پر کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 94 پیسے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہو کر 222 روپے پر بند ہوا۔