موسم برسات ․․․ بیماریوں کا موسم –

موسم برسات میں بارشوں اور سیلاب کے بعد مختلف قسم کی بیماریوں کے پھیلنے کا زبردست اندیشہ ہوتا ہے جو وبائی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔ان بیماریوں پر قابو پانے کے لئے عمومی نوعیت کی آسان اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں،ملیریا،آنکھوں کی بیماریاں،جلدی بیماریاں۔

پانی سے پھیلنے والی بیماریاں
گندے پانی میں مختلف بیماریوں کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔جراثیم والا پانی پینے یا استعمال کرنے سے زیادہ تر معدے اور آنتوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔مثلاً ہیضہ،میعادی بخار،پیچش،ڈائریا(اسہال)بد ہضمی،پیٹ کے کیڑے وغیرہ۔

ان بیماریوں سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

۔ پینے کے لئے صاف پانی استعمال کیا جائے اور اگر ممکن ہوتو وبا کے دنوں میں پانی کو ابال کر پینے اور کھانا پکانے کے لئے استعمال کریں۔
۔ گلے سڑے پھل اور کچی سبزیاں کھانے سے پرہیز کریں۔پھل اور سبزیاں اچھی طرح دھو کر استعمال کریں۔
۔ کھانے پینے کی اشیاء کو مکھیوں سے بچانے کے لئے اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں۔کیونکہ مکھیاں مختلف بیماریوں کے جراثیم ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

۔ کھانا پکانے سے پہلے اپنے ہاتھ اچھی طرح صابن اور صاف پانی سے دھوئیں۔گندے ہاتھ بیماری کا باعث بنتے ہیں۔
۔ ڈائریا ہونے کی صورت میں بچوں کو نمکول پلائیں اور دوسری غذا بھی جاری رکھیں۔نمکول بڑوں کو بھی دیا جا سکتا ہے۔
۔ وبا کے دنوں میں سب کو بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہئیں۔
ملیریا کا علاج
ملیریا کا بخار ایک جراثیم کے ذریعے ہوتا ہے جو مچھر کے کاٹنے سے صحت مند آدمی کے خون میں داخل ہو کر بیماری کا باعث بنتا ہے۔
بارشوں اور سیلاب کے بعد گندا پانی جو ہڑوں اور تالابوں کی شکل میں جمع ہو جاتا ہے۔ایسی جگہوں میں مچھر آسانی سے پھلتا پھولتا ہے۔یہی مچھر انسان کو سوتے یا جاگتے میں کاٹ کر ملیریا بخار کرنے کا سبب بنتے ہیں۔اس سے بچنے کے لئے اپنے گردو نواح میں گندے پانی کے جوہڑوں اور تالابوں وغیرہ کو چونا یا مٹی ڈال کر بند کر دیں تاکہ ان جگہوں میں مچھر پرورش نہ پا سکیں۔
رات سوتے وقت مچھر سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو ڈھانپ کر رکھیں اگر ہو سکے تو مچھر دانی کا استعمال کریں۔اپنے گھروں میں مچھر مار دوائی کا سپرے کروائیں۔ملیریا بخار ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورہ کے مطابق دوائیوں کا استعمال کریں۔دوا کا پورا کورس کریں تاکہ جسم سے ملیریا کے جراثیم کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔
آنکھوں کی بیماریاں اور علاج
بارشوں اور سیلاب کے باعث فضا میں نمی اور دھوپ سے پیدا ہونے والے حبس کی وجہ سے آنکھوں کے امراض میں اضافہ کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔
آنکھوں کے دکھنے سے لے کر آنکھوں کا السر ہونے کا بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔آنکھوں کی سوجن،جلن اور ان سے پانی بہنے کی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ان سب سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔بچوں کو بارش اور جوہڑوں اور تالابوں کے گندے پانی میں نہانے سے سختی کے ساتھ منع کیا جائے۔آنکھوں کو دن میں کئی مرتبہ صاف پانی سے دھونا چاہیے۔
آنکھوں کی تکلیف بڑھنے کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
جلدی بیماریاں اور علاج
سیلاب اور بارش زدہ علاقوں میں پھوڑے پھنسیاں اور خارش کے امراض پھیلنے کا زبردست اندیشہ ہے۔جلدی بیماریوں سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ہر عمر کے لوگ جسم کی صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں۔چھوٹے بچوں کو صاف ستھرا رکھا جائے اور صاف پانی سے نہلایا جائے۔
خارش کی بیماری ہونے کی صورت میں گھر میں دوسرے صحت مند افراد کی اشیاء استعمال نہ کی جائیں۔اگر گھر میں کسی ایک فرد کو خارش ہو جائے تو خارش دور کرنے والی دوا گھر کے تمام افراد کو استعمال کرنا چاہیے۔جسم پر خارش ہونے کی صورت میں خارش کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ خارش سے بننے والے زخموں میں جراثیم منتقل ہو کر پھوڑوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

موسم برسات میں گرمی کی شدت اور بچاؤ
جولائی اور اگست کے مہینوں میں گرمی کی شدت اور سورج کی تمازت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔انتی گرمی پڑتی ہے کہ ہر کوئی الامان والحفیظ چلا اٹھتا ہے۔گھر سے باہر نکلنا دوبھر ہو جاتا ہے۔قدرت نے جسم کو اس طریقہ سے بنایا ہے کہ جب بہت زیادہ گرمی ہو جائے تو انسانی جلد ایک ایئر کنڈیشنڈ کا کام کرتی ہے اور پسینہ آنے سے آدمی کو کچھ نہ کچھ سکون اور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔
بہت زیادہ گرمی اور دھوپ کی شدت میں باہر نکلنے سے سن سڑوک یا ہیٹ سٹروک ہو سکتا ہے جس کا اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔سن سٹروک میں بہت زیادہ گرمی کی وجہ سے بندہ دھوپ لگنے سے بالکل ادھ موا ہو جاتا ہے۔اس حالت میں پسینہ بالکل نہیں آتا۔درجہ حرارت 106ڈگری فارن ہائیٹ تک ہو جاتا ہے ،جلد بالکل خشک ہو جاتی ہے۔ایسی حالت میں مریض کو فوری طور پر کسی ٹھنڈی جگہ لے جا کر ٹھنڈی پٹیوں کے ساتھ بازو اور ٹانگوں پر مساج بھی کرنا چاہیے اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانا چاہیے۔
سن سٹروک کے علاوہ زیادہ گرمی میں بہت زیادہ پسینہ آنے سے جسم میں پانی اور نمک کی شدید کمی ہو جاتی ہے۔ایسی حالت میں پیٹ اور ٹانگوں میں شدید درد ہوتا ہے اور بہت کمزوری محسوس ہوتی ہے۔اگر جسم سے پسینہ اور نمکیات بہت زیادہ خارج ہو جائیں تو پھر بندہ اس حالت میں بالکل ادھ موا ہو جاتا ہے۔اس حالت میں بھی فوری میڈیکل ایڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسی حالت میں فوری طور پر ڈرپ کے ذریعے پانی اور نمکیات کی کمی کو دور کیا جاتا ہے۔

گرمی سے بچاؤ
گرمی کی شدت میں دھوپ لگنے اور سن سٹروک کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کریں:
1۔ زیادہ گرمی میں بلا ضرورت عموماً اور دن کے وقت خصوصاً باہر نہ نکلیں۔
2۔باہر نکلتے وقت سر پہ کوئی کپڑا یا تولیہ ضرور رکھیں۔وقتاً فوقتاً کپڑے کو گیلا کرکے سر پہ رکھیں۔
3 ۔باہر جانے سے پہلے اور گھر آتے وقت پانی اور نمکیات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

4۔ گرمی کے دنوں میں کولڈ مشروبات پیاس بجھانے میں کوئی خاص مدد نہیں کرتے۔گھر میں بنائے گئے دیسی مشروبات مثلاً لسی،ستو،شربت تخم ملنگاں،گوند کتیرا کا شربت اور دوسرے سستے گھریلو مشروبات مثلاً فالسہ کے شربت کا زیادہ سے زیادہ استعما ل کریں۔
5۔ گرمی کے دنوں میں پانی اور پینے والی دوسری چیزوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ان دنوں میں زیادہ ثقیل غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے۔
6۔ گرمی کے دنوں میں ڈائریا کا مرض بہت عام ہوتا ہے۔جب دن میں دو یا تین سے زیادہ پتلے پا خانے آئیں تو اسے اسہال یا ڈائریا کہتے ہیں۔ہر سال بہت سے بچے ڈائریا کے نتیجے میں جسم میں پانی اور نمکیاں کے ساتھ ساتھ غذائیت کی کمی سے مر جاتے ہیں۔

Related Posts

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…

پہلگام کے قریب ہندو یاترا کا آغاز، بھارت نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی

پہلگام کے قریب ہندو یاترا کا آغاز، بھارت نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں ہندوؤں کی امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا ہے، جس…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے

ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے

امریکی امیگریشن جج کا فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم

امریکی امیگریشن جج کا فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم

اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود

اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود

معروف حریت پسند کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف حریت پسند کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ

غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ

یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک

یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک

ننھے اسٹار عمر شاہ کی انتقال سے قبل کیا کیفیت تھی؟ چچا نے تفصیل بیان کردی

ننھے اسٹار عمر شاہ کی انتقال سے قبل کیا کیفیت تھی؟ چچا نے تفصیل بیان کردی

افغانستان سے دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان

افغانستان سے دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان

ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین

روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ

خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

وزیراعظم سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر

وزیراعظم سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر

سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع

سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت

پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سے صرف 3 ماہ میں 100 ارب روپے کی آمدن کا نقصان

فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سے صرف 3 ماہ میں 100 ارب روپے کی آمدن کا نقصان

پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خوف، افغان زلزلہ متاثرین کا گھروں کو جانے سے انکار

پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خوف، افغان زلزلہ متاثرین کا گھروں کو جانے سے انکار

البانیہ میں تیسری سے چوتھی صدی عیسوی کے زمانے کے امیر رومی شخص کا مقبرہ دریافت

البانیہ میں تیسری سے چوتھی صدی عیسوی کے زمانے کے امیر رومی شخص کا مقبرہ دریافت

بین الاقوامی قانون اور جنگ کے اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے، سربراہ یو این انسانی حقوق

بین الاقوامی قانون اور جنگ کے اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے، سربراہ یو این انسانی حقوق

برکس رہنماؤں کا معاشی تحفظ پسندی اور ٹیرف بلیک میلنگ پر سخت ردعمل

برکس رہنماؤں کا معاشی تحفظ پسندی اور ٹیرف بلیک میلنگ پر سخت ردعمل

ملتان اور قریبی اضلاع شدید سیلاب کے خطرے سے دو چار، شیرشاہ بند توڑنے کا فیصلہ

ملتان اور قریبی اضلاع شدید سیلاب کے خطرے سے دو چار، شیرشاہ بند توڑنے کا فیصلہ

کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل

سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل

واٹس ایپ چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش

نیب نے بیڑا غرق کردیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

نیب نے بیڑا غرق کردیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن: 29 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، 38 نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو شیڈول

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن: 29 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، 38 نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو شیڈول

خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار

خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار

لاہور ہائیکورٹ: سری لنکن فیکٹری منیجر قتل کیس میں مجرموں کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی

لاہور ہائیکورٹ: سری لنکن فیکٹری منیجر قتل کیس میں مجرموں کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی

سجل علی کو کالج کی طالبہ کے کردار کے لیے منتخب کیوں کیا؟ خلیل الرحمٰن قمر نے وجہ بتادی

سجل علی کو کالج کی طالبہ کے کردار کے لیے منتخب کیوں کیا؟ خلیل الرحمٰن قمر نے وجہ بتادی

روپے کی ڈی ویلیو ایشن معاشی مسائل کا حل نہیں، گوہر اعجاز کی ڈالر مہنگا کرنے کی مخالفت

روپے کی ڈی ویلیو ایشن معاشی مسائل کا حل نہیں، گوہر اعجاز کی ڈالر مہنگا کرنے کی مخالفت

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت آسمان پر پہنچ گئی

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت آسمان پر پہنچ گئی

ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے کم سے کم 545 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی مل گئی

ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے کم سے کم 545 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی مل گئی

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سندھ: کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور

سندھ: کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور

ماریا بی نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنا دفاع پیش کردیا

ماریا بی نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنا دفاع پیش کردیا

فنکاروں نے ڈراما انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگی کے مسائل بے نقاب کردیے

فنکاروں نے ڈراما انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگی کے مسائل بے نقاب کردیے