
غلط اطلاع پر غلط گھر میں چھاپہ مارنا نوابشاہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔
مورو میں نوابشاہ پولیس کے ایس ایچ او نے اہلکاروں کے ساتھ سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا، گھر والوں نے دھرلیا، تشدد کا نشانہ بنایا ،کپڑے پھاڑ دیے، پکڑکر قابو کرلیا۔
مورو پولیس نے پہنچ کر مدد کی اور نوابشاہ پولیس کےاہلکاروں کو چھڑوایا۔ ایس ایچ او نے تسلیم کیا کہ وہ غلط نشاندہی پر دوسرے گھر میں داخل ہوگئے تھے۔